دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کی وزارت نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی –(III کے تحت منی پور، میزورم، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ ریاستوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کا اعلان کیا
Posted On:
05 APR 2025 11:26AM by PIB Delhi
ایک اہم اقدام میں دیہی رابطوں کو مضبوط کرنے اور معاشی ترقی کو تیز کرنے کے لیے، وزارت دیہی ترقی نے پی ایم جی ایس وائی -III کے تحت منی پور، میزورم، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ ریاستوں کے لیے منصوبوں کی منظوری دی ہے، جن کی تفصیلات نیچے دی گئی ہیں:-
منی پور: ریاست کے لیے 41 سڑکیں جو 280.97 کلومیٹر لمبی ہیں، جن کی تخمینی سرمایہ کاری 225.15 کروڑ روپے ہے، منظور کی گئی ہیں۔ اس اقدام کو جاری رکھتے ہوئے، پی ایم جی ایس وائی- III کے تحت ریاست میں پہلے سے 56 سڑکیں جو 502.24 کلومیٹر لمبی ہیں، جن کی تخمینی سرمایہ کاری 404.72 کروڑ روپے ہے، منظور ہو چکی ہیں۔
میزورم: ریاست کے لیے 07 لمبے اسپین کے پل (ایل ایس بیز) جو 373.46 میٹر لمبے ہیں، جن کی تخمینی سرمایہ کاری 67.69 کروڑ روپے ہے، منظور کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کو جاری رکھتے ہوئے، پی ایم جی ایس وائی- III کے تحت ریاست میں پہلے سے 17 سڑکیں جو 487.50 کلومیٹر لمبی ہیں، جن کی تخمینی سرمایہ کاری 562.70 کروڑ روپے ہے، منظور ہو چکی ہیں۔
ہماچل پردیش: ریاست کے لیے 21 لمبے اسپین کے پل (ایل ایس بیز) جو 970.772 میٹر لمبے ہیں، جن کی تخمینی سرمایہ کاری 140.90 کروڑ روپے ہے، منظور کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کو جاری رکھتے ہوئے، پی ایم جی ایس وائی- III کے تحت ریاست میں پہلے سے 299 سڑکیں جو 3,123.117 کلومیٹر لمبی ہیں اور 43 ایل ایس بیز جن کی تخمینی سرمایہ کاری 3,345.82 کروڑ روپے ہے، منظور ہو چکے ہیں۔
اترا کھنڈ: ریاست کے لیے 09 لمبے اسپین کے پل (ایل ایس بیز) جو 246 میٹر لمبے ہیں، جن کی تخمینی سرمایہ کاری 40.77 کروڑ روپے ہے، منظور کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کو جاری رکھتے ہوئے، پی ایم جی ایس وائی- III کے تحت ریاست میں پہلے سے 212 سڑکیں جو 2,287.95 کلومیٹر لمبی ہیں اور 09 ایل ایس بیز جن کی تخمینی سرمایہ کاری 1,865.34 کروڑ روپے ہے، منظور ہو چکے ہیں۔
یہ اقدام:
- صحت، تعلیم اور بازاروں جیسی ضروری خدمات تک رسائی کو بہتر بنائے گا۔
- دیہی علاقوں میں رابطوں کو بہتر بنائے گا، دور دراز کے دیہاتوں اور شہری مراکز کے درمیان فاصلہ کم کرے گا۔
- خطے میں معاشی ترقی، تجارت اور کاروبار کو فروغ دے گا۔
- روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور مقامی معیشتوں کو متحرک کرے گا۔
- حکومت کے ترقی یافتہ بھارت (وِکست بھارت) کے وژن کے مطابق ہوگا۔
پی ایم جی ایس وائی- کے تحت یہ منصوبے ریاستوں کی ترقی اور خوشحالی میں تبدیلی لائیں گے اور جامع ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو مضبوط کریں گے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 9571 )
(Release ID: 2119201)
Visitor Counter : 8