وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تھائی لینڈ میں بم اسٹیک سربراہ اجلاس کے دوران روایتی ادویات کے لیے عمدگی کے مرکز کے قیام  کا اعلان کیا


مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان بم اسٹیک  ممالک میں کینسر کی نگہداشت  میں تربیت اور صلاحیت سازی کے لیے تعاون فراہم کرے گا: وزیر اعظم

تحقیق اور ترقی اور علمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پہل قدمی

Posted On: 04 APR 2025 8:28PM by PIB Delhi

وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے بینکاک میں منعقدہ خلیج بنگال پہل قدمی برائے کثیر شعبہ جاتی تکنیکی اور اقتصادی تعاون (بم اسٹیک) سربراہ اجلاس کے دوران روایتی ادویہ کی تحقیق و ترسیل کو فروغ دینے کےلیےعمدگی کے مرکز کے قیام کا اعلان کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014IL5.jpg

اس پہل قدمی کا اعلان کرتے ہوئے، جناب نریندر مودی نے کہا، "صحت عامہ ہماری اجتماعی سماجی ترقی کا ایک اہم ستون ہے۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان بم اسٹیک ممالک میں کینسر کی نگہداشت  میں تربیت اور صلاحیت سازی کے لیے مدد فراہم کرے گا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ تھائی لینڈ اور ہندوستان کے درمیان قریبی باہمی تعلقات کے ساتھ مضبوط روایتی ادویاتی نظام موجود ہیں۔ وزیر اعظم کے اس اعلان کے ساتھ ہی علاقے میں تحقیق اور ترقی کی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ حاصل ہو گا۔ دونوں ممالک روایتی طب میں تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو مضبوط بنانے، فروغ دینے، سہولت فراہم کرنے اور تیار کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس حکومت ہند کی وزارت آیوش کے  تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، جے پور اور حکومت تھائی لینڈکی صحت عامہ کی وزارت  کےتھائی روایتی اور    متبادل معالجے کے محکمے نے آیوروید اور تھائی روایتی معالجے میں تعلیمی اشتراک  کے قیام پر نئی دہلی کےحیدرآباد ہاؤس میں منعقدہ 10ویں بھارت – تھائی لینڈ مشترکہ کمیشن کی میٹنگ میں ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے تھے۔

تعلیمی تعاون میں، آیوش کی وزارت، حکومت ہند کی آیوش اسکالرشپ اسکیم بھارتی کونسل برائے ثقافتی روابط(آئی سی سی آر) کے ذریعے پیش کی جاتی ہے۔ اسکالرشپ آیوروید، یونانی، سدھا اور ہومیو پیتھی، بی ایس سی میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔ یوگا میں، بی اے یوگا شاستر میں، یوگا میں پی ایچ ڈی اور آیوروید میں پی ایچ ڈی۔ پچھلے پانچ سالوں کے دوران، بم اسٹیک  علاقوں کے 175 طلباء نے اسکالرشپ کا فائدہ اٹھایا ہے۔

بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان روایتی ادویات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے۔ روایتی ادویہ  کی تحقیق اور ترسیل کو فروغ دینے کے لیے عمدگی کےمرکز  کے قیام کا اعلان ان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9563


(Release ID: 2119143) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Kannada