وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

کربی اینگلونگ میں یوگوتسو پروگرام کا انعقاد؛ آسام یوگا کے لیے متحد ہوا


یوگا کے بین الاقوامی دن 2025  کے لئے  78 دن  باقی

Posted On: 04 APR 2025 5:11PM by PIB Delhi

جیسا کہ یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی  وائی ) 2025  کی الٹی گنتی جاری ہے، یوگا کی روح  دیپھو پولیس ریزرو کیمپ فیلڈ، کاربی انگلونگ، آسام یوگا کے جذبے سے گونجنے لگا ہے، جہاں ایک متحرک یوگوتسو پروگرام نے  آئی ڈی وائی  کے لیے 100 دن کی الٹی گنتی کے 78ویں دن کو  منایا گیا۔ اس تقریب میں تقریباً 380 پرجوش شرکاء، بشمول پولیس اہلکار اور مقامی شہری،  فلاح و بہبود اور اندرونی ہم آہنگی کے ایک متحد جشن  کے لئے اکٹھا  ہوئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QKNE.jpg

4 اپریل 2025  کو ڈیپھو پولیس ریزرو کیمپ فیلڈ، کاربی انگلونگ، آسام میں منعقدہ یوگوتسو پروگرام کی جھلکیاں

مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) کی سربراہی میں آیوش کی وزارت، حکومت ہند کے زیراہتمام، یہ یوگوتسو یوگا کے ذریعہ  جسمانی، ذہنی اور روحانی طور پر تبدیلی لانے کی طاقت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ایک ملک گیر پہل کا حصہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UML9.jpg

تقریب میں پولیس اہلکاروں اور عوام سمیت 380 افراد نے شرکت کی۔

یہ تقریب محض آسنوں کی نمائش نہیں تھی - یہ توازن، نظم و ضبط اور کلی صحت کو اپنانے کے لیے ایک زبردست کال تھی، جو یوگا کی لازوال حکمت کے ذریعے ایک صحت مند، خوشگوار دنیا  کی تشکیل کے ہندوستان کے وژن کی بازگشت تھی۔

تقریب کا آغاز ایک ممتاز یوگا ٹیچر دیبیا جیوتی ڈیکا کی سربراہی میں کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کی مشق کے ساتھ ہوا ، جو گزشتہ پانچ سالوں سے آسام کے گورنر کے لیے یوگا سیشن منعقد کر رہے ہیں، ان کی ماہرانہ رہنمائی اور پرسکون لیکن توانائی بخش ہدایات نے صبح کے لیے ایک پرسکون اور نظم و ضبط کا  ماحول قائم کیا۔

سی وائی پی کے بعد، یوگاچاریہ سبھاشیش کار نے "بہتر صحت کے لیے یوگک ٹپس" پر ایک بصیرت انگیز سیشن پیش کیا، جس میں روزانہ یوگا کے طور طریقوں کے ذریعے جسمانی اور ذہنی تندرستی کو بہتر بنانے کے آسان، عملی طریقے پیش کیے گئے۔

پروگرام کی ایک اہم خصوصیت ایک براہ راست جل نیتی پریکٹیکل ورکشاپ تھی، جہاں شرکاء کو اس روایتی نظام تنفس کی صفائی کی تکنیک کے ذریعے سانس اور  سائینس سے متعلق اس کے فوائد کے بارے میں  واقف کرایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AQXF.jpg

دیپھو پولیس ریزرو کیمپ فیلڈ، کاربی انگلانگ میں منعقدہ یوگوتسو پروگرام کی جھلکیاں

پروگرام کا اختتام فلاح و بہبود، ہم آہنگی اور یوگا کو روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنے کی اہمیت کے ایک متحرک  پیغام کے ساتھ ہوا۔ ا س  تقریب میں  یوگا کے آئندہ بین الاقوامی دن 2025 کے لیے الٹی گنتی کے طور پر مؤثر تیاریاں کی جارہی ہیں ، جس سے افراد اور برادری کے لیے مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں یوگا کے اٹوٹ کردار کو تقویت ملی۔

************

ش ح۔ش ب ۔ق ر

U.No:9531


(Release ID: 2118989) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Assamese