صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
تھیلیسیمیا کی روک تھام اور انتظام کے لیے حکومت کے اقدامات
نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مدد فراہم کی جاتی ہے/ جس میں تھیلیسیمیا کی روک تھام اور انتظام کے لیے تعاون بھی شامل ہے
مورخہ26 مارچ 2025 تک تھیلیسیمیا کے لیے کل 15,87,903 افراد کی اسکریننگ کی گئی، 50,462 افراد کی شناخت تھیلیسیمیا سے متاثر کے طور پر کی گئی
تھیلیسیمیا سمیت ہیموگلوبینو پیتھیز کے انتظام کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرنے کے لیے ہندوستان میں ہیموگلوبینو پیتھیز کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق جامع رہنما خطوط- تھیلیسیمیا اور اسکل سیل کی بیماری اور دیگر مختلف قسم کے ہیموگلوبنز 2016 کا اشتراک کیا گیا ہے
مرکزی وزارت صحت نے کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے ساتھ مل کر تھیلیسیمیا بال سیوا یوجنا (ٹی بی ایس وائی) نافذ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں پھیلےپینل میں شامل 17 ہسپتالوں میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے اہل مریضوں کو 10 لاکھ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے
Posted On:
04 APR 2025 3:56PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہقومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاوقوں کو اپنے صحت کے نظام کو مستحکم کرنے کے لیے معاونت فراہم کی جاتی ہے، جس میں عوامی صحت کی سہولتوں میں تھیلیسیمیا کی روک تھام اور انتظام، بلڈ بینک کی سہولتیں، ڈے کیئر سینٹر، ادویات، لیب کی خدمات، آئی ای سی سرگرمیاں اور انسانی وسائل کی تربیت شامل ہیں، جو کہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ان کے پروگرام کے نفاذ سے متعلق حکمت عملی میں پیش کردہ تجاویز کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہیں۔
مورخہ26 مارچ 2025 تک ، نیشنل پورٹل پر ریاستوں کے ذریعہ اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق تھیلیسیمیا کے لئے اسکرین کیے گئے 15,87,903 افراد میں سے کل 5,037 کی تشخیص اور 50,462 کی تھیلیسیمیا کے متاثر کے طور پر شناخت کی گئی ہے ۔
ہندوستان میں ہیموگلوبینوپیتھی کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق جامع رہنما خطوط-تھیلیسیمیا اور اسکل سیل بیماری اور دیگر اقسام تھیلیسیمیا سمیت ہیموگلوبینوپیتھی کے انتظام کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کے لیے ہیموگلوبن (2016) کا اشتراک کیا گیا تھا ۔ رہنما خطوط میں تھیلیسیمیا میجر (پیکڈ ریڈ بلڈ سیلز کے ساتھ بلڈ ٹرانسفیوژن تھراپی ، آئرن اوورلوڈ کے لیے آئرن چیلیشن ، پیچیدگیوں کی نگرانی اور انتظام اور نفسیاتی مدد وغیرہ سمیت تھیلیسیمیا بیماری کے انتظام کی حکمت عملیوں کی تفصیل دی گئی ہے جن میں غیر منتقلی پر منحصر تھیلیسیمیا (این ٹی ڈی ٹی) وغیرہ شامل ہیں۔
مرکزی وزارت صحت ایک اسکیم تھیلسیمیا بال سیوا یوجنا (ٹی بی ایس وائی) نافذ کر رہی ہے، جو کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے ساتھ مل کر عمل میں لائی جا رہی ہے، جس میں اہل مریضوں کو بون میرو ٹرانسپلانٹس (بی ایم ٹی) کے لیے سی آئی ایل کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی (سی ایس آر) فنڈز سے 10 لاکھ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم ملک بھر میں پھیلے گئے 17 منظور شدہ ہسپتالوں میں بی ایم ٹی کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
***
UR-9525
(ش ح۔ م ع ن۔ن م )
(Release ID: 2118928)
Visitor Counter : 10