جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے ویب پر مبنی ریزروائر اسٹوریج مانیٹرنگ سسٹم(آر ایس ایم ایس) پورٹل کا آغاز کیا


https://rsms.cwc.gov.in/frameWork/web/public-dashboard


Posted On: 03 APR 2025 5:45PM by PIB Delhi

WhatsApp Image 2025-04-03 at 3

جل شکتی کے مرکزی وزیر  جناب سی آر پاٹل نے آج نئی دہلی میں ویب پر مبنی ریزروائرا سٹوریج مانیٹرنگ سسٹم (آر ایس ایم ایس) پورٹل کا آغاز کیا۔ سنٹرل واٹر کمیشن ملک کے 161 اہم آبی ذخائر کی لائیو اسٹوریج کی صلاحیت کی نگرانی کرتا ہے جو ہر جمعرات کو ہفتہ وار بلیٹن جاری کرتا ہے۔ ایف آر ایل میں ان آبی ذخائر کی کل لائیو ذخیرہ اندوزی کی گنجائش 182.375 بی سی ایم ہے جو کہ ملک میں پیدا ہونے والے کل لائیوذخیرہ اندوزی کی گنجائش کا تقریباً 70.74 فیصد ہے۔ یہ بلیٹن پی ایم او، نیتی آیوگ، ایم او جے ایس، ایم او پی، ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو، آئی ایم ڈی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور تمام متعلقہ ریاستوں کو بھیجا جاتا ہے اور ساتھ ہی سی ڈبلیو سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ اسٹوریج کی پوزیشن ہر جمعرات کو اپ ڈیٹ کی جاتی ہے اور اسٹوریج کی (ممکنہ) نازک صورتحال کی صورت میں متعلقہ ریاستی حکومتوں کو ایڈوائزریز جاری کی جاتی ہیں۔

موجودہ نظام میں بلیٹن میں شامل کرنے کے لیے مختلف گرافس، چارٹس اور ٹیبلز وغیرہ کی دستی تخلیق شامل ہے۔ تاہم، نئے پورٹل میں تمام مطلوبہ ڈیٹا کا تجزیہ اور نقشے، میزیں، گراف وغیرہ تیار کرنا شامل ہیں، اس کے علاوہ حتمی بلیٹن جاری کرنے کا عمل  پورٹل میں ڈیٹا داخل ہونے کے بعد بٹن پر کلک کرکے خود بخود ہو جائے گا۔ نیز اس پورٹل کے ذریعے، عام لوگ کسی خاص آبی ذخائر یا کسی بھی ریاست یا ملک کے مجموعی طور پر ذخیرہ اندوزی  کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو کوئی بھی شخص پورٹل سے بلیٹن ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ آج یعنی 3 اپریل 2025 ، جل شکتی کے  مرکزی  وزیر کے ذریعہ ویب پر مبنی ریزروائرا سٹوریج مانیٹرنگ سسٹم (آر ایس ایم ایس) پورٹل کے آغاز کے ساتھ مالی سال26-2025 کا پہلا بلیٹن جاری کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TQG8.jpg

آبی ذخائر کی لائیو اسٹوریج کی صورت حال،  فیصلہ سازوں کے لیے پانی کی ضروریات کو اس کے گھریلو، زراعت، بجلی، نیویگیشن اور تفریحی استعمال کے لحاظ سے ترجیح دینے کے لیے ایک بہت اہم ان پٹ ہے۔ یہ ملک میں پانی کی حفاظت کی سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ متعلقہ حکام کو ملک بھر میں مختلف زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

پانی ایک اہم وسیلہ ہے جو نہ صرف ہماری روزمرہ کی زندگی بلکہ ہماری برادریوں کی معاشی اور سماجی بہبود کو بھی اہمیت دیتا ہے۔ زراعت ہندوستان کی آبادی کے ایک بڑے حصے کے لیے خاص طور پر دیہی علاقوں میں آمدنی اور معاش کا بنیادی ذریعہ ہے۔ آبپاشی کے لیے آبی ذخائر بہت اہم ہیں کیونکہ یہ برسات کے موسم میں پانی کو ذخیرہ کرتے ہیں، خشک موسموں کے دوران زرعی استعمال میں مستقل آب پاشی کے لیے  اس کو ممکن  بناتے ہیں، فصلوں کے لیے پانی کی قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بناتے ہیں اور پانی کی کمی کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔ وہ خشک موسم کے دوران ایک حفاظت بھی فراہم کرتے ہیں اور انتہائی خراب موسموں  کے اثرات کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں، جو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بار بار دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

WhatsApp Image 2025-04-03 at 3

***

ش ح۔ع و۔ ج ا

 (U: 9494)


(Release ID: 2118656) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Gujarati