وزارت دفاع
پانچویں25 ٹی بولّارڈ پُل ٹگ اوجس کاآغاز (یارڈ339)
Posted On:
02 APR 2025 4:39PM by PIB Delhi
پانچویں25 ٹی بولارڈ پل (بی پی) ٹگ اوجس کی شروعات 31 مارچ 25 کو میسرز ٹی آر ایس ایل ، کولکاتہ میں مہمان خصوصی کے طور پر ایس ایس بی، کولکاتہ کے صدر کمانڈر سنجے کمار کی موجودگی میں کی گئی۔
یہ ٹگس 12 نومبر 21 کو میسرز ٹیٹا گڑھ ریل سسٹمز لمیٹڈ (ٹی آر ایس ایل) کولکاتہ کے ساتھ چھ (06)25 ٹی بی پی ٹگس کی تعمیر کے معاہدے کا ایک حصہ ہیں۔ ٹگس کو متعلقہ بحری ضابطوں اورجہاز رانی سے متعلق بھارتی رجسٹر (آئی آر ایس) کے ضابطے کے مطابق ملک میں ہی ڈیزائن اورتیارکیاگیا ہے۔ شپ یارڈ نے ان میں سے چار ٹگس کو کامیابی کے ساتھ پہنچایا تھا جنہیں بھارتی بحریہ برتھنگ، ان برتھنگ اور محدود پانی میں چال چلانے کے دوران بحری جہازوں اور آبدوزوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ ٹگس قریبی یا لنگر خانے پر موجود جہازوں کو آگ بجھانے میں مدد بھی فراہم کریں گے اور ان میں تلاش اور بچاؤ کی محدود کارروائیاں کرنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔
یہ ٹگس حکومت ہند کے میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت اقدامات کے قابل فخرعلمبردار ہیں۔
(6)RDMY.jpeg)
(9)AH8T.jpeg)
(8)BCWY.jpeg)
********
ش ح۔ م ع۔ م ا
UR NO-9354
(Release ID: 2117953)