پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت نے ملک بھر کے اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد کیا
Posted On:
02 APR 2025 3:31PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت متعلقہ شراکت دار تنظیموں کے ساتھ مل کر ملک بھر کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں درج ذیل یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے:
- قومی راجدھانی خطہ دہلی کی سرکارکے تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ اورنئی دہلی میونسپل کونسل کے محکمہ تعلیم کے تحت چلنے والے اسکولوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ؛
- کیندریہ ودیالیہ کے لیے قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ؛
- iii. جواہر نوودیہ ودیالیہ کے لیے قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ ؛ اور
- یونیورسٹیوں/کالجوں کے لیے قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ۔
پچھلے تین سال میں ایسے7 یوتھ پارلیمنٹ مقابلے منعقد کیے گئے۔
حصہ لینے والے تعلیمی اداروں کو ان کی شراکت دار تنظیموں کے ذریعے ان کے تنظیمی ڈھانچے کے مطابق نامزد کیا جاتا ہے نہ کہ ریاست کے لحاظ سے/شہر کے لحاظ سے/قصبے کے لحاظ سے۔
مذکورہ بالا کے علاوہ ، پارلیمانی امور کی وزارت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو وزارت کے رہنما خطوط کے مطابق یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کے انعقاد کے لیے مالی مدد بھی فراہم کرتی ہے، بشرطیکہ ان سے مالی مدد کی درخواستیں موصول ہوں۔
وزارت نے ملک کے اب تک اچھوتے طبقات اور ملک کے کونے کونے تک یوتھ پارلیمنٹ کی رسائی بڑھانے کے لیے قومی یوتھ پارلیمنٹ اسکیم(این وائی پی ایس)کا ایک ویب پورٹل بھی متعارف کرایا ہے۔ ملک کے تمام شہری ویب پورٹل کے ذریعے وزارت کے یوتھ پارلیمنٹ پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں۔
پچھلے تین سال کے دوران ، اسکول کی سطح پر یوتھ پارلیمنٹ کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں پر کل 49,34,599 روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ اس رقم میں سے 8,78,319 روپے ، 2,99,769 روپے اور 2,00,000 روپے کی مالی امداد بالترتیب مدھیہ پردیش، ہریانہ اور ہماچل پردیش کی ریاستوں کویوتھ پارلیمنٹ کے انعقاد کے لیے دی گئی۔ وزارت میں یوتھ پارلیمنٹ کے لیے ریاست کے لحاظ سے فنڈز کی کوئی مختص رقم نہیں ہے۔
قومی یوتھ پارلیمنٹ(این وائی پی)اور انٹرن شپ کے علاوہ قانون سازی کے عمل اور پارلیمانی امور میں نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے فی الحال وزارت کے زیر غور کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
یہ معلومات پارلیمانی امور کے وزیر مملکت نیز قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
********
ش ح۔ م ع۔ م ا
UR NO-9343
(Release ID: 2117826)
Visitor Counter : 12