نیتی آیوگ
وزیرخزانہ نے ’نیتی این سی اے ای آر اسٹیٹ اکنامک فورم‘ پورٹل کا آغاز کیا
نیتی آیوگ کے تعاون سے این سی اے ای آر کی جانب سے تیار کردہ پورٹل
Posted On:
01 APR 2025 9:14PM by PIB Delhi
وزیرِ خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے آج نئی دہلی میں ’نیتی این سی اے ای آر اسٹیٹس ایکنامک فورم‘ پورٹل کا آغاز کیا۔ یہ پورٹل نیتی آیوگ کے تعاون سے نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (این سی اے ای آر) نے تیار کیا ہے، جو سماجی، اقتصادی اور مالیاتی پیرامیٹرز، تحقیقی رپورٹس، مقالے اور ریاستی مالیات پر ماہرین کے تبصرے کا ایک جامع ذخیرہ ہے، جو تقریباً 30 سال (یعنی91- 1990سے23- 2022 تک) کی مدت پر محیط ہے۔
اپنی کلیدی تقریر میں محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ نیتی این سی اے ای آر اسٹیٹس اکنامک فورم مستند ڈیٹا کی دستیابی میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورٹل ریاستوں کو زیادہ مفید اقدامات کرنے، آمدنی بڑھانے، قرضوں کا انتظام کرنے اور اپنے جیسوں کے تجربات سے سیکھنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے عوامی مالیات میں توازن کی اہمیت پر زور دیاتاکہ آمدنی کے حصول کے دوران عوام پر بوجھ نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم موجودہ دور میں ایک بہت ضروری قدم ہے جو ریاستوں کے ساتھ مزید فعال تعلقات استوار کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (این سی اے ای آر) کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پونم گپتا نے پورٹل پر ایک پریزنٹیشن دیتے ہوئے ریاستوں کے مالیاتی راستوں کی متنوع نوعیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پورٹل کی ضرورت ہے جس میں تمام ریاستوں کا جامع ڈیٹا موجود ہو، تاکہ اس کے ذریعے پالیسی فیصلے کرتے وقت دیگر ریاستوں کی صورتحال کو سمجھنے کا موقع ملے اور بہتر فیصلے کیے جا سکیں۔
نیتی آیوگ کے سی ای او، جناب بی وی آر سبرامنیم نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ یہ فورم نہ صرف عوامی معلومات فراہم کرے گا بلکہ ریاستوں کے درمیان مالیاتی آگاہی اور سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فورم انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کرے گا اور پورے ملک کے لیے ایک مستقل اثاثہ ثابت ہوگا۔
نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین،سُمن کے بیری نے کہا کہ نیتی این سی اے ای آر اسٹیٹ اکنامک فورم ڈیٹا پر مبنی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے، خاص طور پر عوامی مالیات کے حوالے سے۔
************
U.No:9317
ش ح۔م م ۔ ص ج
(Release ID: 2117676)
Visitor Counter : 12