وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

خلیج بنگال میں ماہی گیری کے طریقے 

Posted On: 01 APR 2025 3:31PM by PIB Delhi

محکمہ ماہی پروری (ڈی او ایف)، حکومت ہند (جی او آئی) نے خلیج بنگال کے خطہ سمیت ہندوستان کے خصوصی اقتصادی زون یعنی ای ای زیڈ میں ماہی گیری کے پائیدار طریقوں کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ اس میں مچھلیوں کی افزائش کی حفاظت کے لیے مشرقی ساحل پر 15 اپریل سے 14 جون اور مغربی ساحل پر یکم جون سے 31 جولائی تک 61 دنوں کی مدت کے لیے ماہی گیری پر یکساں پابندی کا نفاذ شامل ہے۔ اسی طرح کی ماہی گیری کی پابندی ساحلی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول خلیج بنگال کے علاقے میں سمندری حدود میں بھی لاگو کی گئی ہے۔ ماہی گیری پر پابندی کی مدت کے دوران، سماجی و اقتصادی طور پر پسماندہ، فعال روایتی ماہی گیروں کے لیے معاش اور غذائی امداد کے لیے حکومت کی طرف سے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

محکمہ ماہی پروری ، حکومت ہند نے خلیج بنگال کے خطہ سمیت ملک بھر میں ذمہ دار اور پائیدار ماہی گیری کے لیے 'قومی پالیسی برائے سمندری ماہی گیری (این پی ایم ایف) 2017' کو نوٹیفائی کیا ہے۔ محکمہ ماہی پروری ، حکومت ہند نے ماہی گیری کے تباہ کن طریقوں جیسے بیل یا جوڑے کی ٹرالنگ اور خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) میں ماہی گیری کے لیے مصنوعی لائٹس/ایل ای ڈی لائٹس کے استعمال پر پابندی لگانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں، اور ساحلی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے سمندری حدود کے اندر بھی اسی طرح کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ ریاستی حکومت کی طرف سے سمندری کچھوؤں کے تحفظ کے لیے ٹرٹل ایکسکلوڈر ڈیوائسز (ٹی ای ڈی) کی تنصیب کے لیے اپنے متعلقہ سمندری ماہی گیری ضابطہ قوانین (ترمیم) میں ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، فلیگ شپ اسکیم پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) محکمہ کی طرف سے دیگر چیزوں کے ساتھ نافذ کیا گئی ہے، جس میں ساحل کے ساتھ مصنوعی چٹانوں کی تنصیب،مچھلیوں کی سمندری کھیتی سمیت میری کلچر میں تعاون کا تصور کیا گیا ہے، یہ سب پائیداری میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہندوستان خلیج بنگال پروگرام (بی او بی پی -آئی جی او) کے ایک رکن کے طور پر دیگر رکن ممالک کے ساتھ پائیدار ماہی گیری کے طریقوں جیسے شارک کے لیے عمل آوری کا قومی منصوبہ کو اپنانے، ماہی گیری کے انتظام کے لیے ماحولیاتی نقطہ نظر  (ای اے ایف ایم) اور بنگال کی خلیج کے بڑے سمندری ماحولیاتی نظام  (بی او بی ایم) پروجیکٹ (بی آف بنگال لارج میرین ایکو سسٹم) کے لیے فعال طور پر مختلف اقدامات کر رہا ہے۔

این پی ایم ایف، 2017 دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ماہی گیروں کی کمیونٹی کی حمایت میں فوائد حاصل کرنے کے لیے اطلاعاتی ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور خلائی ٹیکنالوجی (ایس ٹی) کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے گا اور بر وقت پوٹینشل ماہی گیری کے علاقوں (پی ایف زیڈ) مشاورت کے لیے خلائی ٹیکنالوجیوں کے استعمال کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ اور ماہی گیروں کے فائدے کے لیے موسم کی پیشن گوئی۔ بھارت کا قومی مرکز برائے سمندری معلوماتی خدمات  (آئی این سی او آئی ایس)، وزارت ارضیاتی علوم  (ایم او ای ایس)، حیدرآباد نے اطلاع دی ہے کہ بھارتی خلائی تحقیقاتی تنظیم  (اسرو) کے اوشین سیٹ سیٹلائٹ کے ڈیٹا کا استعمال ماہی گیری کے زیادہ امکانات والے علاقوں (پی ایف زیڈ) کے مشورے تیار کرنے کے لیے کیا جاتا ہے جو ممکنہ ماہی گیری کے علاقوں کی نشاندہی کرتا ہے اور تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ماہی گیروں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، پی ایم ایم ایس وائی دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ماہی گیری کے جہازوں میں ٹرانسپونڈرز کی تنصیب، روایتی ماہی گیروں اور موٹر سے چلنے والے ماہی گیری کے جہازوں کو حفاظتی کٹس فراہم کرنے، زیادہ امکانات والے ماہی گیری کے ولاقے (پی ایف زیڈ) کیلئے آلات  اور نیٹ ورک کے لیے امداد بشمول تنصیب کی لاگت، گہرے سمندر میں ماہی گیری کے جہازوں کی تعمیر اور مچھلیوں کو برآمد کرنے کے لیے غیر ضروری وسائل کی تلاش کے لیے تعاون کا تصور کرتا ہے۔ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت سمندری ماحول میں ٹیکنالوجی سے چلنے والے زیادہ فائیدہ حاصل کرنے والے اقدامات پر بھی زور دیا جاتا ہے جیسے ری سرکولیٹری آبی زراعت کے نظام  (آر اے ایس) کے ذریعے فش کلچر، بائیو فلوک آبی زراعت کے نظام ، آبی ذخائر میں کیج کلچر، کھلے سمندر میں پنجرے کی کلچر، سمندری گھاس کی کاشت، بائیوال کی کاشت اور موتیوں کی کاشت وغیرہ۔

فی الحال رکن ممالک میں مویشیوں کی صحت اور افزائش نسل کے طریقوں کو بہتر بنانے کے لیے ایسے کوئی منصوبے تجویز نہیں کیے گئے ہیں۔ تاہم، محکمہ حیوانات اور ڈیرینگ، حکومت ہند کے مطابق، مقامی نسلوں، مرہ بھینسوں اور ساہیوال مویشیوں کے جراثیم پلازم کو ممبر ممالک خاص طور پر بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ منی کی خوراک، ایمبریو اور زندہ جانوروں کی شکل میں شیئر کیا گیا ہے۔

یہ جانکاری ماہی پروری، حیوانات اور دودھ کی پیداوار کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے یکم اپریل 2025 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔ 

************

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U :  9263   )


(Release ID: 2117451) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Tamil