امور داخلہ کی وزارت
جرم اور مجرمانہ ٹریکنگ نیٹ ورک اور سسٹم
Posted On:
01 APR 2025 3:47PM by PIB Delhi
وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نیٹ ورک اینڈ سسٹم (سی سی ٹی این ایس) جرائم اور مجرموں سے متعلق ڈیٹا کو جمع کرنے، اپ ڈیٹ کرنے اور شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ذیل میں دی گئی تفصیلات کے مطابق یہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی پولیس، مرکزی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور ہندوستان کے شہریوں کو مختلف سہولتیں فراہم کرتا ہے:
پولیس اور مرکزی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (سی ایل ای اے) کو فوائد:
- پولیس کی کارروائیوں کا کمپیوٹرائزیشن، بشمول شکایات درج کرنا، ایف آئی آرز، تفتیشی تفصیلات، چارج شیٹ، عدالتی کارروائی اور اپیلیں، چالان/رجسٹرز وغیرہ۔
- جرائم اور مجرموں کے قومی/ ریاستی ڈیٹا بیس پر مبنی معلومات۔
- مؤثر انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس، مرکزی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (سی ایل ای اے)، عدالتوں، جیل، فارنسک اور مقدمے کی کارروائی کے درمیان ڈیٹا کو شیئر کرنے کو یقینی بنانا۔
ڈیجیٹل پولیس پورٹل اور سینٹرل سٹیزن سروسز پورٹل کے ذریعے قومی سطح پر شہریوں کو درج ذیل خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
- لاپتہ افراد کی تلاش
- گاڑی کا این او سی بنائیں
- اشتہاری مجرموں کی معلومات
- قریب ترین پولیس اسٹیشن تلاش کریں
اس کے علاوہ، ریاستی سی سی ٹی این ایس سٹیزن پورٹلز کے ذریعے درج ذیل 9 لازمی شہری خدمات فراہم کی گئی ہیں:
- متعلقہ تھانے میں شکایات درج کرانا
- شکایات پر عمل آوری سے متعلق معلومات حاصل کرنا
- ایف آئی آر کی کاپیاں حاصل کرنا
- گرفتار افراد / مطلوب مجرموں کی تفصیلات
- لاپتہ/ اغوا شدہ افراد کی تفصیلات
- چوری /برآمد شدہ گاڑیوں، اسلحہ اور دیگر املاک کی تفصیلات
- مختلف این او سی کو جاری کرنا/ تجدید کے لیے درخواستیں جمع کرانا (جلوس، تقریب/ پرفامنس، احتجاج/ ہڑتال وغیرہ)
- گھریلو خادم ، ملازمت، پاسپورٹ، بزرگ شہریوں کی رجسٹریشن وغیرہ کے لیے تصدیق کی درخواستیں۔
- معلومات کے اشتراک اور شہریوں کو مطلوبہ فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے پورٹل
(c) یکم فروری 2025 تک، ملک بھر کے تمام 17,171 تھانے منسلک ہیں اور سی سی ٹی این ایس استعمال کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ع خ ۔ ن م۔
U- 9253
(Release ID: 2117337)
Visitor Counter : 15