صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انیمیاسے پاک بھارت پر تازہ اپڈیٹ


حکومت نے مائیکرو نیوٹریئنٹ کی کمی سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ٹارگیٹڈ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم ، پردھان منتری پوشن شکتی نرمان اسکیم، انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز اور دیگر فلاحی اسکیموں کے ذریعے ضروری مائیکرو نیوٹریئنٹ سے بھرپور مُقوّی چاول فراہم کئے ہیں

چاول کو مُقوّی بنانے کی پہل کو مرحلہ وار طریقے سے بڑھایا گیا اور مارچ 2024 تک، حکومت کی ہر اسکیم کے تحت ملوں میں تیار کئے گئے سبھی قسم کے چاول کو مُقوّی چاول میں تبدیل کر دیا گیا ہے

ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے مُقوّی چاول، مُقوّی چاول کے دانے اور مُقوّی چاول کے دانے کے پریمیکس کے لیے نوٹیفائی کی گئی لیبارٹریوں کی تعداد بالترتیب35،15 اور57 ہے

Posted On: 01 APR 2025 2:14PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی  کہ حکومت ہندنے حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں سمیت بچوں اور خواتین میں خون کی کمی سےنمٹنے کے لیے انیمیا سے پاک بھارت (اے ایم بی)حکمت عملی پر عمل درآمد کیا ہے، جس میں چھ اقدامات شامل ہیں، جن میں پروفیلیکٹک آئرن اور فولک ایسڈ ضمیمہ(آئی ایف اے سیرپ6-59 ماہ کے بچوں کودوہفتہ میں ایک مرتبہ فراہم کیا جاتا ہے، آئی ایف اے گلابی گولیاں5-9 سال کے بچوں کو فراہم کی جاتی ہیں، آئی ایف اے بلیو گولیاں10-19 سال کے عمرکے بچوں کو فراہم کی جاتی ہیں،آئی ایف اے ریڈ گولیاں تولیدی عمر کی خواتین کو ہفتہ وار فراہم کی جاتی ہیں اور حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو روزانہ 180 دن تک آئی ایف اے ریڈ گولیاں فراہم کی جاتی ہیں) ڈی وورمنگ(حاملہ خواتین کو دوسری سہ ماہی میں البینڈازول کی گولیاں فراہم کی جاتی ہیں جبکہ نیشنل ڈی وورمنگ ڈے کے دوران تمام بچوں کو البینڈازول ٹیبلٹس فراہم کی جاتی ہیں)خون کی کمی کے انتظام کے پروٹوکول کے مطابق خون کی کمی کی جانچ اور علاج، صحت عامہ کے پروگراموںخاص طور پر ملیریا، فلوروسس اور ہیموگلوبینوپیتھی کو مضبوط ادارہ جاتی طریقہ کار کے ذریعے حل کرنے میں آئی ایف اے مقّوی غذا کی لازمی فراہمی اور خون کی کمی کی غیر غذائی وجوہات شامل ہیں۔

ریاستوں کو ان کے سالانہ پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں میں موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر قومی صحت مشن کے ذریعے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔ این ایچ ایم کے تحت ، مالی سال25-2024کے لیے انیمیاسے پاک بھارت پروگرام کے تحت مختلف سرگرمیوں کو نافذ کرنے کی خاطر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 805.91 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے سے موصولہ معلومات کے مطابق، حکومت تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مائکرو نیوٹریئنٹ کی کمی سے نمٹنے کے لیے ٹارگیٹڈ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (ٹی پی ڈی ایس)پردھان منتری پوشن شکتی نرمان (پی ایم پوشن) اسکیم ، انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز (آئی سی ڈی ایس) اور دیگر فلاحی اسکیموں (او ڈبلیو ایس) کے ذریعے آئرن، فولک ایسڈ، وٹامن بی12 جیسے ضروری مائکرو نیوٹریئنٹس سے بھرپور مقوی چاول فراہم کرتی ہے۔ چاول کو مقوی بنانے کی پہل کو مرحلہ وار طریقے سے بڑھایا گیاہے اور مارچ 2024 تک، حکومت کی ہر اسکیم میں تمام کسٹم ملڈ چاول کو مضبوط چاول سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

موصولہ معلومات کے مطابق ،بھارت کی  خوراک کے تحفظ اورمعیارات سے متعلق اتھارٹی نے ایف ایس ایس اے آئی کی نوٹیفائیڈ لیبارٹریوں کی ایک فہرست جاری کی ہے، جو خاص طور پر مقوی چاول، مقوی چاول کے دانے (ایف آر کے)اور مقوی چاول کے دانے کے پریمیکس میں فورٹیفائی کنٹس(آئرن، وٹامن بی12 اور وٹامن بی9)کی جانچ کے لیے منظور شدہ ہیں۔ مقوی چاول، مقوی چاول کے دانے (ایف آر کے)اور مقوی چاول کے دانے کے پریمیکس کے لیے نوٹیفائیڈ لیبارٹریوں کی تعداد بالترتیب35،15اور57 ہیں۔

********

ش ح۔ ش م۔ م ا

U NO-9244


(Release ID: 2117275) Visitor Counter : 32
Read this release in: Tamil , English , Hindi , Bengali