تعاون کی وزارت
نئی کوآپریٹو پالیسی
Posted On:
01 APR 2025 1:46PM by PIB Delhi
امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نئی قومی امداد باہمی کی پالیسی کی تشکیل کا مقصد وزارت تعاون کے مینڈیٹ ‘سہکار سے سمردھی’ کو پورا کرنا ہے۔ 2 ستمبر 2022 کو ایک قومی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کی قیادت جناب سریش پربھاکر پربھو نے کی، جس میں امداد باہمی کے شعبے کے ماہرین، قومی/ریاستی/ضلع/پرائمری سطح کی امداد باہمی سوسائٹیز کے نمائندے، سکریٹری (کوآپریشن) اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی رجسٹرار امداد باہمی کی سوسائٹیز، اور مرکزی وزارتوں/محکموں کے افسران شامل تھے، تاکہ نئی امداد باہمی کی پالیسی تیار کی جا سکے ،جو تعاون کے شعبے کی حقیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرے۔ کمیٹی نے 17 میٹنگیں کیں اور ملک بھر میں چار علاقائی ورکشاپس منعقد کیے، تاکہ اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز حاصل کی جا سکیں۔ موصولہ تجاویز کو ڈرافٹ پالیسی میں مناسب طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ڈرافٹ پالیسی تیار کر لی گئی ہے اور اس پر حتمی کام جاری ہے۔
*********
ش ح۔ م ع ن- اک م
Urdu No. 9242
(Release ID: 2117232)
Visitor Counter : 17