وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ناویکا ساگر پریکرما II


تارینی جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن پہنچا

Posted On: 01 APR 2025 10:51AM by PIB Delhi

آئی این ایس وی تارینی ناویکا ساگر پریکرما II مہم کا چوتھا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں داخل ہوا ، جہاں کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی قونصل جنرل محترمہ روبی جسپریت ،جنوبی افریقہ کے بحریہ بیڑے کےچیف آف اسٹاف  ریئر ایڈمرل (جے جی) لیزا ہینڈرکس اور پریٹوریا میں ہندوستان کے دفاعی مشیر کیپٹن اٹل سپہیا نے جہاز اور عملے کا استقبال کیا۔ بندر گاہ پر جہاز کی اس استقبالیہ تقریب میں جنوبی افریقہ کے بحری بینڈ نے  بھی حصہ لیا ۔

این ایس پی II مہم کو چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے 24 اکتوبر کو گوا سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا اور اس میں ہندوستانی بحریہ کی دو خواتین افسران ، لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا کے اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا اے ، انڈین نیول سیلنگ ویسل (آئی این ایس وی تارینی) پر سوار ہیں- اس مشن کا مقصد آٹھ مہینوں میں 23,400 ناٹیکل میل (تقریبا 43,300 کلومیٹر) سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنا ہے ، جس کی مئی 2025 میں گوا واپسی طے ہے ۔ اس مہم کے اب تک فریمینٹل (آسٹریلیا) لیٹلٹن (نیوزی لینڈ) اور پورٹ اسٹینلے ، فاکلینڈز (برطانیہ) میں تین قیام ہو چکے ہیں ۔

یہ جہاز طے شدہ دیکھ بھال اور مرمت کے لیے دو ہفتوں تک رائل کیپ یاٹ کلب میں رہے گا ۔ جہاز کا عملہ سائمنز ٹاؤن نیول بیس اور گورڈنز بے نیول کالج میں جنوبی افریقہ کی بحریہ کے ساتھ مشغول اور بات چیت کرے گا ۔ ان کے قیام کے دوران کمیونٹی آؤٹ ریچ ایونٹس کا بھی منصوبہ بنایا جاتا ہے ۔

جہاز اور عملے کو نا موافق سمندری حالات، انتہائی سرد درجہ حرارت اور طوفانی موسم کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے پورا سفر ایک انتہائی چیلنجنگ اور مشکل کام بن گیا۔ اب تک کے سفر میں 50 ناٹ (93 کلومیٹر فی گھنٹہ) سے زائد ہوائیں اور 7 میٹر (23 فٹ) تک بلند لہریں دیکھنے کو ملی ہیں۔

2018 میں ہندوستانی بحریہ میں شامل کیاگیا آئی این ایس وی تارینی 56 فٹ کا بحری جہاز ہے اور اس سے قبل اس طرح کی کئی مہمات میں حصہ لے چکا ہے ۔ یہ جہاز ‘میک ان انڈیا’ اور حکومت ہند کی آتم نربھر بھارت پہل کا حقیقی ثبوت ہے ۔

ناویکا ساگر پریکرما-II مہم خواتین کے اختیار ات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فوج میں خواتین کی شرکت کو بھی بڑھا رہی ہے اور اس کا مقصد بہت ساری نوجوان خواتین کو  ہندوستانی فوج اور خاص طور پر  ہندوستانی بحریہ میں شمولیت کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس ایڈیشن کا ایک اور مقصد بحری اور سائنسی تحقیق کو مزید آگے بڑھانا بھی ہے۔

کیپ ٹاؤن میں تارینی کا قیام ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو ظاہر کرتا ہے اور کس طرح ہندوستان بحر ہند کے خطے میں دوست ممالک کے ساتھ اپنے سمندری تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

حالیہ دنوں میں  ہندوستانی بحریہ کے جہاز تلوار نے اکتوبر 2024 میں جنوبی افریقہ میں آئی بی ایس اے ایم اے آر کے 8 ویں ایڈیشن  کی تربیت میں حصہ لیا  تھا۔ رواں برس جنوری کے مہینے میں ہندوستانی بحریہ کا جدید خفیہ جہاز آئی این ایس توشیل نے ڈربن میں لنگڑ انداز ہوا اور کوا زولو نتال میں جنوبی افریقہ کی بحریہ اور ہندوستانی برادری کے ساتھ بات چیت کی۔  اس طرح کے دورے اور مصروفیات بحری  منظر نامے میں مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور تحفظ کی فراہمی اور محفوظ سمندروں کو یقینی بنانے کے لیے بہترین طریقوں سے سیکھنے کے لیے بحری افواج کو اکٹھا کرتی ہیں ۔

اس جہاز کے 15 اپریل 25 کو کیپ ٹاؤن سے روانہ ہونے کا امکان ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(1)WNUQ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(5)HHPC.jpeg
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(7)JF4Z.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(9)CMAF.jpeg
*********

ش ح۔ م ع ن- اک م

Urdu No. 9236


(Release ID: 2117199) Visitor Counter : 13