ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سوال: ریشم کے کسانوں اور بُنکروں کی حمایت

Posted On: 01 APR 2025 10:07AM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل  کے وزیر مملکت  جناب پبترا مارگریٹا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے سلک سمگرا-2 اسکیم کے ذریعے ملک میں  ریشم صنعت کی ترقی کے لیے اور ریشم کے کسانوں اور  بنکروں کی  پیداواری صلاحیت اور روزگار کو بڑھانے کے لیے مدد فراہم کی ہے۔ اب تک اسکیم کے تحت  فائدہ پہنچانے والے اقدامات کے نفاذ کے لیے ریاستی حکومتوں کو 1,074.94 کروڑ روپے کی امداد فراہم کی گئی ہے، جس سے تقریباً 78,000  مستحقین کو فائدہ پہنچا ہے۔

 اس کے علاوہ  ہینڈلوم سیکٹر کے ذریعے نافذ کردہ نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام اور خام مال سپلائی اسکیم کے تحت ریشم ہینڈلوم  کارکنان سمیت ہینڈلوم کے کارکنان کو مدد فراہم کی جاتی ہے ۔

جاری سلک سمگرا-2 اسکیم کا بنیادی مقصد ریشم کے شعبے میں خودکفیل بننا ہے۔ سلک سمگرا-2 اسکیم کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کا مقصد بین الاقوامی معیار کی بائیوولٹائن ریشم کی پیداوار کو بڑھانا اور ریشم کی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

حکومت کا مقصد پیداوار میں اضافہ ، معیار میں بہتری ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، تحقیق و ترقی اور بازار کی توسیع پر توجہ مرکوز کرنے والی کثیر جہتی حکمت عملی کے ذریعے ہندوستان کو ریشم کی پیداوار اور برآمدات میں عالمی رہنما کے طور پر قائم کرنا ہے ۔

*********

ش ح۔ م ع ن- اک م

Urdu No. 9231


(Release ID: 2117169) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil