ٹیکسٹائلز کی وزارت
پارلیمانی سوال: ٹیکسٹائل کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے بجٹ کی تقسیم اور اقدامات
Posted On:
01 APR 2025 10:08AM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت شری پایترا مارگریٹا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت پورے ہندوستان میں ملک گیر سطح پر ٹیکسٹائل کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیم نافذ کر رہی ہے ۔ پی ایل آئی اسکیم کا مقصد ایم ایم ایف ملبوسات ، ایم ایم ایف کپڑوں اور تکنیکی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی پیداوار کو فروغ دینا ہے تاکہ دائرے اور پیمانے کو حاصل کر کے اسے مسابقتی بنایا جا سکے ۔ وزارت کے بجٹ کاتخمینہ26-2025 کے مطابق بجٹ کا تقریباً 22؍فیصد حصہ ٹیکسٹائل کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے لیے وقف ہے ۔ اسکیم کے تحت منتخب کیے گئے 74 درخواست دہندگان میں سے 24 ایم ایس ایم ای ہیں ۔ اسکیم کی مدت کے لیے برآمدات کوشامل کرنے کا کاروباری تخمینہ 2,16,760 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ حکومت ملبوسات/گارمنٹس اور میڈ اپس (تیاری)کے لیے ریاستی اور مرکزی ٹیکسز اور لیویز پر رعایت(آر او ایس سی ٹی ایل) اسکیم کو نافذ کر رہی ہے تاکہ‘ زیرو ریٹڈ’ ایکسپورٹس کے اصول کو اپناتے ہوئے مسابقتی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔ اس کے علاوہ وہ ٹیکسٹائل مصنوعات جوآر او ایس سی ٹی ایل اسکیم کے تحت شامل نہیں ہیں،اسے دوسرے مصنوعات کے ساتھ ساتھ برآمد شدہ مصنوعات پر ڈیوٹیز اور محصول کی معافی(آر او ڈی ٹی ای پی) اسکیم کے تحت شامل کیاگیا ہے۔
اس کے علاوہ حکومت مختلف ایکسپورٹ پروموشن کونسلز اور تجارتی اداروں کو مارکیٹ ایکسیس انیشی ایٹو اسکیم(بازار تک رسائی کے لیے ترغیبی اسکیم) کے تحت مالی امداد فراہم کرتی ہے جو وزارتِ تجارت کے ذریعے نافذ کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد قومی اور بین الاقوامی سطح پر تجارتی میلوں، نمائشوں، خریدوفروخت کنندہگان کی ملاقاتوں وغیرہ کے انعقاد اور شرکت میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
*********
ش ح۔ م ع ن- اک م
Urdu No. 9230
(Release ID: 2117167)
Visitor Counter : 12