وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی فضائیہ کثیرقومی فضائی مشق انیوکس -25 میں شرکت کرے گی

Posted On: 30 MAR 2025 11:29AM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ(آئی اے ایف)ہیلنک ایر فورس  کی میزبانی میں منعقدہ  ایک باوقار کثیرقومی فضائی مشق انیوکس- 25 میں شرکت کرے گی ۔ یہ مشق 31 مارچ 2025 سے 11 اپریل 2025 تک اینڈرویڈا ایئر بیس، یونان میں ہوگی۔ آئی اے ایف کے دستے میں ایس یو-30 ایم کے آئی لڑاکا طیاروں کے ساتھ ساتھ جنگی صلاحیت کے حامل آئی ایل- 78 اور سی- 17 طیارے شامل ہوں گے۔

انیوکس ہیلنک ایر فورس  کی میزبانی ایک دو سالہ کثیرقومی فضائی مشق ہے ۔ یہ فضائی افواج کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، حکمت عملی کے علم کا تبادلہ کرنے اور فوجی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ مشق میں حقیقت پسندانہ جنگی منظرناموں کے تحت پندرہ ممالک کے مختلف فضائی اور سطحی یونٹ شامل ہوں گے۔ اسے جدید دور کے فضائی جنگی چیلنجوں کی تقلید کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ ہندوستانی فضائیہ مشق انیوکس- 25 میں شرکت کرے گی۔ یہ حصہ لینے والی فضائی افواج کے درمیان بین الاقوامی تعاون، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو بڑھانے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ یہ مشق مشترکہ فضائی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کرنے، پیچیدہ فضائی جنگی منظرناموں میں حکمت عملی کو بہتر بنانے اور آپریشنل بہترین طریقوں کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ انڈرا ویڈا سے کئے گئے تمام آپریشن میں ہندوستانی فضائیہ کی شرکت سے نہ صرف اس کی آپریشنل صلاحیتوں کو تقویت ملے گی بلکہ شریک ممالک کے درمیان باہمی سیکھنے اور بہتر تال میل میں بھی مدد ملے گی۔

انیوکس- 25   میں ہندوستانی فضائیہ کی شرکت عالمی دفاعی تعاون اور آپریشنل عمدگی کے تئیں اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ مشق ہندوستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گی  اور دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں میں اس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض۔ ن  ا  (

9193


(Release ID: 2116781) Visitor Counter : 36