قبائیلی امور کی وزارت
دھرتی آبا ٹرائب پرینیورز 2025: جنجاتیہ گورو ورش کے تحت ایک قومی پہل
ایس ٹی (درج فہرست قبائل) کاروباریوں کو بااختیار بنانا: اسٹارٹ اپ مہاکمبھ 2025 میں 45 سے زائد قبائلی اسٹارٹ اپس کی شاندار شرکت
بنیادی سطح سے عالمی سطح تک: قبائلی اسٹارٹ اپس بھارت کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے
ای ایم آر ایس اور نمایاں تکنیکی اداروں کے 300 طلبا آئی آئی ٹی دہلی میں خصوصی بوٹ کیمپ میں شرکت کریں گے
Posted On:
29 MAR 2025 2:27PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے)، حکومت ہند، دھرتی آبا ٹرائب پرینیورز 2025 کے ذریعے ابھرتے ہوئے اور قائم شدہ درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کاروباریوں کے لیے ایک یکسر تبدیلی کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسٹارٹ اپ مہاکمبھ 2025 کے حصے کے طور پر، جو 3 سے 5 اپریل 2025 تک بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہوگا، یہ اقدام بھارت کے سب سے باصلاحیت اسٹارٹ اپس کو یکجا کرے گا۔ اس کے ذریعے ایس ٹی کاروباری افراد کو صنعت کے بڑے رہنماؤں، وینچر سرمایہ داروں اور امپیکٹ سرمایہ کاروں سے بے مثال مواقع اور رہنمائی حاصل ہوگی، جس سے جامع اقتصادی ترقی اور بااختیار بنانے کو فروغ ملے گا۔
جنجاتیہ گورَو ورش: بھگوان برسا منڈا کی وراثت کو خراجِ عقیدت
"دھرتی آبا ٹرائب پرینیورز 2025" جنجاتیہ گورَو ورش کے تحت ایک اہم اقدام ہے، جو معروف قبائلی آزادی پسند اور رہنما بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی یاد میں منایا جا رہا ہے۔ حکومتِ ہند اس سال کو قبائلی کاروبار، جدت طرازی اور خود انحصاری کے فروغ کے لیے وقف کر رہی ہے۔اسٹارٹ اپ مہاکمبھ 2025 کے ذریعے قبائلی کاروباریوں کو بااختیار بنا کر، قبائلی امور کی وزارت بھگوان برسا منڈا کے اس خواب کو حقیقت بنانے کی سمت میں قدم بڑھا رہی ہے، جس سے قبائلی برادری خود کفیل اور مضبوط بنے۔
قبائلی کاروبار پرزیادہ زور
قبائلی امور کی وزارت قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آتم نربھر بھارت (خود کفیل بھارت) اور آتم نربھر قبائلیوں کے وژن پر مسلسل زور دیا ہے۔ اس وژن کے مطابق،درج فہرست قبائل کے لیے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانا قبائلی امور کی وزارت کے 100 دن کے ایجنڈے کے تحت ایک اہم اقدام ہے۔
اس تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے، قبائلی امور کی وزارت نے گہرے اور دیرپا اثرات کو یقینی بنانے کے لیے آئی آئی ایم کلکتہ، آئی آئی ٹی دہلی، آئی ایف سی آئی وینچر کیپیٹل فنڈز لمیٹڈ، اور معروف صنعتی ایسوسی ایشنز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس سفر میں ایک اہم سنگ میل درج فہرست قبائل کے لیے ایک وینچر کیپیٹل فنڈ کا قیام ہے، جس میں 50 کروڑ روپئے کا ابتدائی کارپس ہے، جو قبائلی برادریوں میں کاروباری اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔
قبائلی صنعت کار اسٹارٹ اپ کومہاکمبھ 2025 میں کلیدی اہمیت حاصل ہوگی۔
اس وژن کے مطابق، ایس ٹی کاروباریوں کے ذریعہ قائم کردہ 45+ اسٹارٹ اپس، بشمول آئی آئی ایم کلکتہ، آئی آئی ایم کاشی پور، اور آئی آئی ٹی بھلائی ، اسٹارٹ اپ مہاکمبھ 2025 میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
اسٹارٹ اپ مہاکمبھ 2025 میں، یہ قبائلی کاروباری حضرات:
- مخصوص اسٹالز پر اپنی اختراعات کی نمائش کریں گے
- سرفہرست سرمایہ کاروں کے ساتھ نیٹ ورک قائم کریں گے اور فنڈنگ کے مواقع تلاش کریں گے۔
- تکنیکی سیشنز میں حصہ لیں گے جس میں یونیکورن کے بانی حضرات، وینچر کیپیٹلسٹ، اور اسٹارٹ اپ لیڈرز شامل ہوں گے۔
جدت طرازی، شمولیت اور مارکیٹ کی توسیع پر بھرپور توجہ کے ساتھ، دھرتی ابا ٹرائب پرینیورز 2025 قبائلی قیادت والے کاروباری اداروں کے لیے ایک لانچ پیڈ کے طور پر کام کرے گا، جو انہیں رہنمائی، اسٹریٹجک نیٹ ورکنگ، اور سرمایہ کاری کے مواقع کو محفوظ بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
قبائلی اختراع کاروں کی اگلی نسل کی پرورش
نوجوان قبائلی ذہنوں کی حوصلہ افزائی اور تربیت کے لیے، قبائلی امور کی وزارت سہولت فراہم کر رہی ہے:
- ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے 100 طلباء اسٹارٹ اپ مہاکمبھ میں شرکت کریں گے اور آئی آئی ٹی دہلی میں ایک خصوصی بوٹ کیمپ میں حصہ لیں گے۔
- 150 قبائلی طلبا وظائف حاصل کر رہے ہیں تاکہ بھارت کے پروان چڑھ رہے اسٹارٹ اپ منظرنامے سے براہ راست تجربہ حاصل کرسکیں ۔
- اُنّت بھارت ابھیان کے 50 ایس ٹی طلباء نے کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔
شمولیت پر مبنی ترقی کا عزم
قبائلی امور کے عزت مآب وزیر جناب جوال اورم نے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: "قبائلی صنعت کار ہمارے ملک کے ثقافتی اور اقتصادی ورثے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ا سٹارٹ اپ مہاکمبھ 2025 کے ذریعے، ہم انہیں سرمائے تک رسائی کا ایک بے مثال موقع فراہم کر رہے ہیں، رہنمائی اور عالمی سطح پر کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ان کے نیٹ ورک کے مواقع پیدا ہوں گے۔"
قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب ویبھو نائر نے اس اقدام کے وسیع تر وژن پر روشنی ڈالی: ’’قبائلی برادریوں کے درمیان انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا خود انحصاری اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اسٹارٹ اپ مہاکمبھ جیسے پلیٹ فارم فراہم کرکے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ نہ صرف قبائلی اسٹارٹ زندہ رہیں بلکہ بھارت میں تیزی سے ترقی پارہے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں پھلیں پھولیں ۔‘‘
قبائلی کاروبار کے لیے یکسر تبدیلی کا ایک قدم
دھرتی ابا ٹرائب پرینیورز 2025 قبائلی کاروبار کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ایس ٹی نوجوانوں اور کاروباری مالکان کو عالمی معیار کے وسائل، رہنمائی اور فنڈنگ کے مواقع تک رسائی حاصل ہو۔ اسٹارٹ اپ مہاکمبھ 2025 کے ذریعے، قبائلی کاروباریوں کو ویزیبلٹی، مدد اور سرمایہ کاری حاصل ہو گی جس کی انہیں اپنے وینچرز کو بڑھانے اور بھارت کے تیزی سے ترقی پذیر اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U : 9171 )
(Release ID: 2116623)
Visitor Counter : 40