کامرس اور صنعت کی وزارتہ
عالمی مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر ہندوستان کے ابھرنے کے لیے ثالثی اور میڈیئیشن کے طریقہ کار اہم ہیں: مرکزی وزیر تجارت اور صنعت جناب پیوش گوئل
قانونی اصلاحات اور ایک مضبوط ثالثی فریم ورک سرمایہ کاروں کے اعتماد اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا: جناب گوئل
Posted On:
29 MAR 2025 1:23PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج دہلی میں یونائیٹڈ انٹرنیشنل ایووکیٹ کانفرنس میں خصوصی مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر ہندوستان کے ابھرنے کے لیے ثالثی اور میڈیئیشن کے طریقہ کار بہت اہم ہیں۔ اپنی تقریر میں، انہوں نے ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی ترقی اور عالمی مینوفیکچرنگ ہب بننے کے اس کے عزائم کی حمایت میں ایک مضبوط قانونی اور ثالثی فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔
جناب گوئل نے واضح کیا کہ ثالثی اور میڈیئشین عدالتی تاخیر کو کم کرنے اور مستحکم اور شفاف کاروباری ماحول کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ثالثی کے طریقہ کار پر اعتماد کی ضرورت پر زور دیا اور بڑی کارپوریشنز اور بین الاقوامی تعصبات کے اثر و رسوخ سے متعلق خدشات کو تسلیم کیا۔ وزیرموصوف نے فریقوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں ثالثی کے طریقوں کو مزید موثر اور غیرجانبدار بنانے کے لیے مضبوط کریں، اس طرح مزید سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کو فروغ ملے گا۔
ہندوستان کی ترقی کی رفتار کواجاگرکرتے ہوئے، جناب گوئل نے ملک کی مضبوط اقتصادی کارکردگی پر روشنی ڈالی، یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے اور 2025-26 تک دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بننے کے راہ پر ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو اہم پالیسی اصلاحات سے منسوب کیا، جس میں کاروباری ضابطوں کو آسان بنانا اور جن وشواس ایکٹ کے ذریعے 180 سے زیادہ قانونی دفعات کوغیر مجرمانہ قرار دینا شامل ہے۔ وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ان اصلاحات نے سرمایہ کاری کی ایک قابل اعتماد منزل کے طور پر ہندوستان میں بین الاقوامی اعتماد پیدا کیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جن وشواس کا نام حکومت اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دینے کے ارادے سے رکھا گیا تھا۔ اس کا مقصد شہریوں کو یقین دلانا تھا کہ حکومت ان پر یقین رکھتی ہے اور معمولی غلطیوں کو سنگین قانونی نتائج کے ساتھ سزا دینے کی کوشش نہیں کرتی۔ اس کے بجائے، توجہ عمل کو آسان بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ طویل عدالتی جانچ پڑتال کے بجائے معقول اقدامات کے ذریعے غلطیوں کو درست کیا جا سکے۔
جناب گوئل نے یہ بھی کہا کہ حکومت اب جن وشواس 2.0 پر کام کر رہی ہے، جس کا مقصد قانونی پیچیدگیوں کو مزید کم کرنا ہے۔ انھوں نے مزید کہا "اتفاق سے، اب ہم جن وشواس 2.0 کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کم از کم، کاروبار اور افراد کو اپنی زندگی کے ہر چھوٹے سے چھوٹے عمل کے بارے میں فکر مند ہونے کے بجائے غیر ضروری تناؤ اور مشکلات سے آزاد ہونا چاہیے۔ اگر کسی کے پاس خیالات ہیں تو ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم قانونی ماہرین کے ساتھ فعال طور پر رابطے میں ہیں، لیکن اب بھی، ہم کسی بھی قانون کے بارے میں تجاویز کے لیے تیار ہیں جو شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانے اور کاروبار کو آسان بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔"
ایک عالمی مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر ہندوستان کے فوائد پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، جناب گوئل نے نوجوان افرادی قوت، تکنیکی ترقی، اور ایک وسیع گھریلو مارکیٹ جیسے اہم عوامل کی نشاندہی کی جو مینوفیکچرنگ مسابقت کو بڑھاتی ہے۔ وزیر موصوف نے ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی پر بھی روشنی ڈالی، جس میں وسیع پیمانے پر 5جی کنیکٹیویٹی ملک بھر میں کاروباری کام میں آسانی کو بہتر بناتی ہے۔
جاری قانونی اصلاحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب گوئل نے ہندوستان کے عدالتی اور ثالثی نظام کو جدید بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ عالمی بہترین طریقوں طریقوں سے ہم آہنگ ہو۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے انضمام اور بین الاقوامی معیار کے قوانین کے ذریعے ثالثی کی کارکردگی کو بڑھانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر موصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "انصاف خود مختار حکومت کی بنیاد ہے، اور انصاف کے بغیر، ایک قوم کا وجود بھی ممکن نہیں ہے۔"
جناب گوئل نے واضح، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی قانونی ڈھانچہ تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے قانونی برادری کی حوصلہ افزائی کی جو عالمی اقتصادی پاور ہاؤس کے طور پر ہندوستان کی امنگوں کی حمایت کرے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایک مضبوط قانونی بنیادی ڈھانچہ نہ صرف اقتصادی ترقی میں سہولت فراہم کرے گا بلکہ عالمی تجارتی ماحولیاتی نظام میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ہندوستان کی ساکھ کو بھی تقویت پہنچائیگا۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U :9170 )
(Release ID: 2116606)
Visitor Counter : 43