عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس میں سری لنکا کے سول سرونٹس کے لیے صلاحیت سازی کا ساتواں پروگرام اختتام پذیر


پروگرام میں سری لنکا کی اہم وزارتوں سے چالیس  اوسط سے سینئر درجے کے افسروں کی  شرکت

प्रविष्टि तिथि: 29 MAR 2025 12:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی میں سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے درمیانے سے اعلیٰ سطحی سول سرونٹس کے لئےصلاحیت سازی کا  ساتواں  پروگرام 27 مئی 2024 کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس پروگرام میں سری لنکا کے 40 سینئر سول سروس افسران نے شرکت کی، جن میں چیف سیکریٹری (اُووا صوبہ)، ڈپٹی چیف سیکریٹری (جنوبی صوبہ)، اسسٹنٹ ڈویژنل سیکریٹریز، اسسٹنٹ چیف سیکریٹریز اور ڈائریکٹرز شامل تھے۔ شرکاء کا تعلق کلیدی وزارتوں سے تھا، جن میں وزارتِ بدھا ساسنہ، مذہبی و ثقافتی امور، وزارتِ ماہی گیری، آبی و بحری وسائل، وزارتِ عوامی انتظامیہ، صوبائی کونسلز و مقامی حکومت، وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل، وزارتِ مقامی حکومت، وزارتِ منصوبہ بندی، محکمہ ہاؤسنگ کمشنر، اور دیگر شعبے شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018CBM.jpg

محکمہ برائے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے سکریٹری جناب وی۔ سرینیواس، (آئی اے ایس) نے اختتامی اجلاس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی اور حاضرین سے بصیرت افروز خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں، انہوں نے بھارت میں ڈیجیٹل گورننس کے کلیدی پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جو شفافیت، کارکردگی، اور شہریوں پر  مرکوز خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور اس کے ذریعے طرزِ حکمرانی میں بہتری کے لیے شکایتوں کے ازالے کے مربوط  طریقۂ کار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس کے علاوہ  جناب سرینیواس نے ’’ زیادہ حکمرانی، کم حکومت‘‘ کے اصول پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد انتظامی طریقۂ کار کو ہموار کرنا اور کم سے کم سرکاری مداخلت کے ساتھ عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مشن کرم یوگی پر بھی گفتگو کی، جو حکومتِ ہند کا ایک اہم منصوبہ ہے، جس کا مقصد سول سرونٹس کی استعداد کار اور مہارت کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ گورننس کے بدلتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار رہ سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZZ0F.jpg

اس کے علاوہ، اس سیشن میں شرکاء کی جانب سے پیش کردہ مطالعاتی کیس اسٹڈیز بھی شامل تھیں، جن میں کئی اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ ان موضوعات میں سری لنکا کی معمر آبادی کے لیے جامع صحت کی دیکھ بھال کی اسکیم، عوامی شعبے میں مؤثر کیڈر مینجمنٹ، خاص طور پر ڈویژنل سطح پر ترقیاتی افسران پر توجہ، ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے سرکاری محصولات کی وصولی کو بڑھانے کی حکمت عملی، دھان کے کسانوں کو متبادل کاشتکاری کے ذریعے اضافی آمدنی کے مواقع فراہم کرنا، اور بدعنوانی کے خاتمے کے ذریعے ایک شفاف اور پائیدار سری لنکا کی راہ ہموار کرنا شامل تھے۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر اے۔ پی۔ سنگھ نے اس پروگرام میں زیر بحث موضوعات کی وسعت پر زور دیا، جو طرز حکمرانی، ڈیجیٹل تبدیلی، ترقیاتی اقدامات اور پائیدار طرز عمل جیسے اہم پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کے علمی و مشاہداتی دوروں کا بھی ذکر کیا، جن میں لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی  ایس این اے اے) مسوری، اندرا گاندھی نیشنل فاریسٹ اکیڈمی (آئی جی این ایف اے) ، اور فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایف آر آئی) دہرادون شامل تھے۔

مزید یہ کہ، شرکاء نے ضلع متھرا میں عملی مشاہداتی تربیت حاصل کی اور  پی ایم گتی شکتی انبھوتی کیندر منڈپم، پردھان منتری سنگرہالیہ، نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) ، اور تاریخی تاج محل کا بھی دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TSUE.jpg

صلاحیت سازی کے پروگرام کی نگرانی ڈاکٹر اے۔ پی۔ سنگھ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کورس کوآرڈینیٹر کی قیادت میں کی گئی، جبکہ ڈاکٹر ایم۔ کے۔ بھنڈاری، ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر اور این سی جی جی کے فیکلٹی ممبر، جناب سنجے دت پنت، پروگرام اسسٹنٹ، مونیشا بہوگنا، ینگ پروفیشنل، اور دیگر ٹیم ممبران بھی اس پروگرام کا حصہ تھے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-9167


(रिलीज़ आईडी: 2116586) आगंतुक पटल : 44
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Tamil