سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے  بہار میں ہائبرڈ اینیوٹی موڈ(ایچ اے ایم) میں  4 لین والے گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ پٹنہ – آرا-ساسارام  گلیارے کی تعمیر کو منظوری دی

Posted On: 28 MAR 2025 4:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ (سی سی ای اے)نے   چار لین والے محدود رسائی  کے گرین  فیلڈ اور براؤن فیلڈ پٹنہ – آرا-ساسارام گلیارے کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے جس کا آغاز بہار میں پٹنہ سے ہوگا اور یہ ساسارام تک احاطہ کرے گا (120.10 کلو میٹر)۔ یہ پروجیکٹ ہائبرڈ اینیوٹی موڈ (ایچ اے ایم) میں تعمیر کیا جائےگا اور اس کی مجموعی لاگت 3712.40 کروڑ روپے کے بقدر ہے۔

فی الحال، ساسارام، آرا اور پٹنہ کے درمیان رابطہ موجودہ ریاستی شاہراہوں (ایس ایچ -2، ایس ایچ -12، ایس ایچ-81 اور ایس ایچ -102) پر منحصر ہے اور اراہ شہر سمیت بھاری بھیڑ کی وجہ سے 3-4 گھنٹے لگتے ہیں۔ ایک گرین فیلڈ کوریڈور، موجودہ براؤن فیلڈ ہائی وے کی 10.6 کلومیٹر اپ گریڈیشن کے ساتھ، بڑھتی ہوئی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا، جس سے آرا ، گرہنی، پیرو، بکرم گنج، موکر اور ساسارام ​​جیسے مقامات پر بھیڑ بھاڑ کو کم کیا جائے گا اور گنجان  تعمیر شدہ علاقوں کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

اس پروجیکٹ کو بڑے نقل و حمل گلیاروں کے ساتھ مربوط کیا گیا ، جن میں قومی شاہراہ 19، قومی شاہراہ 319، قومی شاہراہ 92، قومی شاہراہ 131 جی، اور قومی شاہراہ 120 شامل ہیں ، اور اس سے  اورنگ آباد، کیمور اور پٹنہ کو ہموار کنیکٹیویٹی فراہم ہوگی۔ مزید برآں، یہ پروجیکٹ 02 ہوائی اڈوں (پٹنہ کا جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور جلد ہی تعمیر ہونے والا بیہتا ہوائی اڈہ)، 04 بڑے ریلوے اسٹیشنوں (ساسارام، آرا، دانا پور، پٹنہ) اور ایک اندرون ملک آبی ٹرمینل (پٹنہ) کو بھی رابطہ فراہم کرے گا، اور پٹنہ رنگ روڈ تک براہ راست رسائی میں اضافہ کرے گا، مسافروں کی تیز رفتار نقل و حرکت کی سہولت فراہم کرے گا۔

تکمیل کے بعد، پٹنہ-آرا-ساسارام ​​کوریڈور علاقائی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، لکھنؤ، پٹنہ، رانچی اور وارانسی کے درمیان رابطے کو بہتر بنائے گا۔ یہ پروجیکٹ حکومت کے آتم نربھر بھارت کے وژن سے ہم آہنگ ہے، ساتھ ہی یہ بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور بہار میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔ اس پروجیکٹ سے 48 لاکھ افرادی دنوں کے بقدر کا روزگار بھی پیدا ہوگا، اور پٹنہ اور اس کے گرد و نواح  کے ترقی پذیر علاقوں میں نمو ، ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

گلیارے کا نقشہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2025-03-28161754Y9LZ.png

پروجیکٹ کی تفصیلات:

خصوصیت

تفصیلات

پروجیکٹ کا نام

4 لین والا گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ پٹنہ-آرا-ساسارام گلیارہ

گلیارہ

پٹنہ – آرا-ساسارام (قومی شاہراہ-119اے)

طوالت (کلو میٹر میں)

120.10

مجموعی سول لاگت (کروڑ روپے میں)

2,989.08

حصول آراضی کی لاگت (کروڑ روپے میں)

718.97

مجموعی پونجی لاگت (کروڑروپے میں)

3,712.40

موڈ

ہائبرڈ اینیوٹی موڈ (ایچ اے ایم)

اہم سڑکوں کے ساتھ کنکٹیویٹی

قومی شاہراہیں – این ایچ 19، این ایچ 319، این ایچ 92، این ایچ 131جی، این ایچ 120

ریاستی شاہراہیں- ایس ایچ 2، ایس ایچ 81، ایس ایچ 12، ایس ایچ 102

اقتصادی/سماجی /نقل و حمل نوڈس کے ساتھ کنکٹیویٹی

ہوائی اڈے: جے پرکاش نرائن   بین الاقوامی ہوائی اڈہ (پٹنہ)، بہیتا ہوائی اڈہ (جلد ہی تعمیر ہوجائے گا)

ریلوے اسٹیشنز: ساسارام، آرا، دانہ پور، پٹنہ

اندرونِ ملک آبی ٹرمینل : پٹنہ

اہم شہر/ قصبات کے ساتھ کنکٹیویٹی

پٹنہ، آرا، ساسارام

روزگار بہم رسانی کے امکانات

22 لاکھ افرادی دن کے بقدر (راست) اور 26 لاکھ افرادی دن کے بقدر (بالواسطہ)

مالی برس 2025 میں سالانہ اوسط یومیہ ٹریفک (اے اے ڈی ٹی)

17000 سے 20000 مسافر کار اکائیوں (پی سی یوز) کا تخمینہ لگایا گیا ہے

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9133


(Release ID: 2116305) Visitor Counter : 26