وزارات ثقافت
سافٹ پاور کے طورپر ثقافت کافروغ
Posted On:
27 MAR 2025 4:12PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت "گلوبل انگیجمنٹ اسکیم" کے ذریعے بھارت کی بھرپور ثقافتی ورثے کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے اور بھارت کی عالمی شبیہ کو بہتر بنانے کی کوششیں کر رہی ہے۔
اس اسکیم کا اہم مقصد غیر ملکی ممالک کے ساتھ ثقافتی روابط کو مضبوط بنانا، دو طرفہ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا، دنیا کے سامنے بھارت کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا اور اندرون ملک سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
گلوبل انگیجمنٹ اسکیم کو بھارتی مشنز کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے تاکہ اس کے مقاصد کو مندرجہ ذیل اجزاء کے ذریعے حاصل کیا جا سکے:
- فیسٹیول آف انڈیا:
بھارتی فنون میں مہارت رکھنے والے فنکاروں کو 'فیسٹیول آف انڈیا' کے تحت بیرون ملک پرفارم کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ مختلف ثقافتی شعبوں جیسے کہ لوک فنون بشمول لوک موسیقی، لوک رقص، لوک تھیٹر اور کٹھ پتلی، کلاسیکی اور روایتی رقص، تجرباتی/معاصر رقص، کلاسیکی/سیمی کلاسیکی موسیقی، تھیٹر وغیرہ کے فنکار 'فیسٹیول آف انڈیا' میں پرفارم کرتے ہیں۔
- انڈو فارن فرینڈ شپ کلچرل سوسائٹیز کو گرانٹ:
گرانٹ ان ایڈ بھارتی مشنز کے ذریعے بیرون ملک فعال انڈو فارن فرینڈ شپ کلچرل سوسائٹیز کو جاری کی جاتی ہے تاکہ بھارت اور متعلقہ بیرونی ملک کے درمیان دوستی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
اپنے مینڈیٹ کے مطابق، بھارتی ثقافتی تعلقات کونسل (آئی سی سی آر)، جو وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، دنیا بھر میں بھارتی ثقافت کو فروغ دے رہی ہے اپنے ثقافتی مراکز اور مشنز/پوسٹس کے ذریعے۔ ان کی سرگرمیوں میں یوگا کی تعلیم، رقص، موسیقی (آواز اور ساز)، بصری فنون کے تبادلے کی نمائشیں، عالمی یوگا دن اور بھارتی تہواروں کا انعقاد شامل ہیں۔
وزارت ثقافت بھارتی ثقافت کے فروغ کے لیے مختلف ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتی ہے۔
آئی سی سی آر، ایم ای اے نے (i) اے آئی ایم ایس(ایکٹیویٹی انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم) پورٹل تیار کیا ہے تاکہ اس کی عالمی کارروائیوں کو مرکزی حیثیت دے کر آئی سی سی آر، بھارتی ثقافتی مراکز اور بھارتی مشنز/پوسٹس کے درمیان ہم آہنگی کو آسان بنایا جا سکے؛ (ii) اے2اے(ایڈمیشن 2 ایلومنی) پورٹل بیرون ملک طلباء کے لیے بھارت میں پڑھنے کے لیے درخواست دینے اور داخلے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے تیار کیا گیا؛ اور (iii) گیان سیتو ایپلی کیشن تاکہ طلباء اور یونیورسٹیوں کو اسکالرشپ کی واجب الادا رقم کے اجرا کو خودکار اور آسان بنایا جا سکے۔ آئی سی سی آر بھارت کی ثقافتی قوت کو بڑھانے اور عالمی سطح پر ثقافتی سفارتکاری کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا کا مؤثر استعمال کرتا ہے۔ آئی سی سی آر اپنی آفیشل ویب سائٹ بھی منظم کرتا ہے جو آئی سی سی آر کی سرگرمیوں اور اقدامات سے متعلق تمام معلومات کے لیے ایک واحد ذریعہ ہے۔
آئی سی سی آر نے "روایتی بھارتی علم کے نظام کی عالمی سطح پر مقبولیت(یو ٹی آئی کے ایس)کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم شروع کیا ہے جو روایتی بھارتی علم پر مختصر مگر خصوصی کورسز فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم بھارت کی ثقافت، قدیم بھارتی متون جیسے کہ ویدوں اور اپنشدوں، روحانیت، فلسفہ، سائنسی، تکنیکی اور فنون کے متنوع شعبوں پر ابتدائی معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک واحد ذریعہ ہے۔ اس کا مقصد ان افراد کی مدد کرنا ہے جو بھارتی ثقافت کو بہتر طریقے سے سمجھنا چاہتے ہیں، اور ان لوگوں کے لیے جو پہلے ہی بنیادی سمجھ رکھتے ہیں لیکن وہ بھارتی روایات کی گہری قدر و قیمت کو سمجھنا چاہتے ہیں۔
یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
************
ش ح ۔ ف ا۔ م ص
(U:9057)
(Release ID: 2115856)
Visitor Counter : 28