وزارات ثقافت
دوارکا میں زیرِ آب تحقیق
Posted On:
27 MAR 2025 4:11PM by PIB Delhi
دوارکا اور بیٹ دوارکا کے ساحل پر جاری زیر آب تلاش کے کام کا مقصد ماہرین آثار قدیمہ کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ زیر آب آثار قدیمہ کی تلاش، دستاویزی شکل دینا اور مطالعہ کرنا ہے۔ اس کا مقصد تلچھٹ، آثار قدیمہ اور سمندری ذخائر کے سائنسی تجزیہ کے ذریعے برآمد شدہ اشیاء کی قدیمی کا پتہ لگانا بھی ہے۔
آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی مختلف شاخوں اور فیلڈ دفاتر بشمول زیر آب آثار قدیمہ ونگ(یو اے ڈبلیو)کو آثار قدیمہ کی تحقیق اور فیلڈ ورک کے لیے وقف فنڈ مختص کیا گیا ہے۔یو اے ڈبلیومالی سال کے دوران مختص بجٹ کے ذریعے فیلڈ ورک اور تحقیق سمیت مختلف سرگرمیاں بھی کرتا ہے۔ ابتدائی طور پر موجودہ فیلڈ ورک کے لیے 10 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
یو اے ڈبلیوضرورت کے مطابق ریموٹ سینسنگ ٹولز سمیت جدید تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے منظم آثار قدیمہ کی تلاش اور تحقیقات کرتا ہے۔ غوطہ خوری، تلاش اور دستاویزی شکل دینے کی جدید ٹیکنالوجی کو جاری فیلڈ ورک میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
************
ش ح ۔ ف ا۔ م ص
(U:9056)
(Release ID: 2115854)
Visitor Counter : 29