سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ ایس میں سروس لینز

Posted On: 27 MAR 2025 2:53PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے موجودہ قومی شاہراہ (این ایچ) نیٹ ورک کی دیکھ بھال کو ترجیح دی ہے، جس میں سروس سڑکیں بھی شامل ہیں اور بشمول دیگرذمہ دار دیکھ بھال ایجنسی کے ذریعے تمام این ایچ سیکشنوں کی دیکھ بھال اور مرمت (ایم اینڈ آر) کو یقینی بنانے کے لیے ایک طریقۂ کار تیار کیا ہے۔


این ایچز کے ان حصوں کی ایم اینڈ آر، جہاں ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں یا آپریشن ، دیکھ بھال اور منتقلی (او ایم ٹی) رعایتیں/آپریشن اور دیکھ بھال (او اینڈ ایم) کے کنٹریکٹ دیے گئے ہیں، ڈیفیکٹ لائبلٹی پیریڈ (ڈی ایل پی)/کنسیشن پیریڈ کے اختتام تک متعلقہ اجارہ داروں/ٹھیکیداروں کی ذمہ داری ہے ۔ اسی طرح ، ٹی او ٹی (ٹول آپریٹ اینڈ ٹرانسفر) اور آئی این وی آئی ٹی (بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی ٹرسٹ) کے تحت کئے گئے این ایچ کے حصوں کے لیے رعایتی مدت کے اختتام تک ایم اینڈ آر کی ذمہ داری متعلقہ اجارہ دار کی ہوتی ہے۔

 

این ایچز کے تمام بقیہ حصوں کے لیے، حکومت نے کارکردگی پر مبنی دیکھ بھال کے معاہدے (پی بی ایم سی) یا قلیل مدتی دیکھ بھال کے معاہدے (ایس ٹی ایم سی) کے ذریعے دیکھ بھال کے کام کرنے کا پالیسی فیصلہ کیا ہے۔

 

سڑک کی حالت میں شناخت شدہ نقائص/مسائل سے نمٹنے کے لیے، بشمول گڑھے، نیز دیگر دیکھ بھال/مرمت کے کام ٹھیکیدار/اجارہ دار کے ذریعہ معاہدے کی دفعات کے مطابق مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جاتے ہیں ۔ خلاف ورزی کرنے والے ٹھیکیدار/اجارہ دار کے خلاف کارروائی کے لیے معاہدے کے دستاویزات میں شامل باقاعدہ فیلڈ رپورٹس اور جرمانے کی دفعات کے ذریعے تعمیل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

 

عام طور پر شہری/نیم شہری مقامات پر قومی شاہراہوں کے لیے سروس سڑکیں فراہم کی جاتی ہیں، جہاں مقامی ٹریفک زیادہ ہوتا ہے، تاکہ مقامی ٹریفک بشمول غیر موٹر گاڑیوں کو قومی شاہراہوں پر تیزی سے چلنے والے ٹریفک سے الگ کیا جا سکے۔ موڑ کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے ایلیویٹڈ سیکشنز اور فلائی اوورز/گریڈ سیپریٹرز/وہیکل انڈر پاسز (وی یو پیز) کے نیچے سروس سڑکیں بھی بنائی  جاتی ہیں ۔

 

کیرالہ، تمل ناڈو اور تلنگانہ کی ریاستوں میں تعمیر شدہ اور زیر تعمیر سروس سڑکوں کی لمبائی کی تفصیلات، جن میں ایسی ریاستوں کے دیہی اور غیر محفوظ علاقے شامل ہیں، درج ذیل ہیں:

 

حکومت انڈین روڈز کانگریس (آئی آر سی) کے رہنما خطوط کے مطابق رات کو بہتر مرئیت کے لیے تھرمو پلاسٹک پینٹ اور ریٹرو ریفلیکٹیو سگنیجز سے سڑک کے نشانات بناتی ہے۔ سروس لین کے ڈیزائن میں فٹ پاتھ، فٹ اوور برج اور کراسنگ کے ذریعے پیدل چلنے والوں کی حفاظت میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

 

ٹھیکیدار/اجارہ دار ڈی ایل پی/رعایتی مدت کے دوران سروس سڑکوں سمیت این ایچ کے حصوں کی دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہوتاہے ۔ این ایچ کے حصوں کی دیکھ بھال کے لیے مصروف ٹھیکیدار، خاص طور پر ایس ٹی ایم سی/پی بی ایم سی کے کاموں کے لیے، اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مذکورہ بالا سمیت تمام سہولیات کی مناسب طریقے سے دیکھ بھال کی جائے۔

 

مزید برآں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) ون/تاپار ایپ کے ذریعے ایپ پر مبنی نگرانی فیلڈافسران/انجینئرز/ٹھیکیداروں/رعایتی افسران کے ذریعے ہائی وے پروجیکٹ مینجمنٹ کو براہ راست آن سائٹ سے ، روزانہ اور ماہانہ نقائص کی ڈیجیٹل رپورٹنگ، معائنہ کے لیے جیو ٹیگ اور وقت کے ذکر کے ساتھ تصاویر جمع کرنے اور ٹیسٹ کے نتائج کو ڈیجیٹل اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔

 

این ایچزکے لیے سروس سڑکیں این ایچ کے رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) کے تحت تعمیر کی جاتی ہیں۔ سروس روڈ سمیت این ایچ کی تعمیر کے لیے زمین کی خریداری این ایچ ایکٹ 1956 کی دفعات کے مطابق کیا جاتا ہے۔

 

قومی شاہراہوں کے لیے سروس سڑکوں کی تعمیر حکومت ، ریاستی اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر ، قومی شاہراہوں پر ترقیاتی منصوبوں کے دائرہ کار کے حصے کے طور پر ، وقتا فوقتا ٹریفک کی کثافت ، سڑک کے کنارے کی ترقی/پروجیکٹ ہائی وے سے منسلک بستی، بھیڑ ، مقامی ٹریفک کے لیے رسائی وغیرہ کی بنیاد پر کرتی ہے ۔

-----------------------

ش ح۔ک ح ۔ ع ن

U NO: 9045


(Release ID: 2115728) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil