وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او اور بھارتی بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ عمودی طور پر لانچ کیے گئے کم دوری کے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا


یہ میزائل نظام ہندوستانی بحریہ کے لیےضرب لگانے کی بہترین طاقت کامظاہرہ ہوگا: وزیردفاع

Posted On: 26 MAR 2025 8:13PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق اورترقی سے متعلق تنظیم(ڈی آر ڈی او)اور ہندوستانی بحریہ نے 26 مارچ 2025 کو تقریباً1200 بجے اڈیشہ کے ساحل سے دور چاندی پور کی مربوط تجربہ گاہ (انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج)(آئی ٹی آر)سے ملک میں ہی تیارکئے گئے عمودی طور پر لانچ کیے گئے کم دوری کے زمین سے فضامیں مارکرنے والے میزائل(وی ایل ایس آر ایس اے ایم)کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا۔ پرواز کایہ تجربہ زمین پر موجود عمودی لانچر سے فضائی ہدف کو نشانہ بناکر تیز رفتاری سے بہت ہی نزدیک اور کم اونچائی پر کیا گیا تھا۔اس نے میزائل سسٹم کی نزدیکی حد سے کم اونچائی کی صلاحیت قائم کی ہے۔

A rocket launching from a buildingDescription automatically generated

تجربے کے دوران، میزائل نے بہت قریب سے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے درکار ہائی ٹرن ریٹ کو انجام دیتے ہوئے اور میزائل کی لچک،اس کےقابل اعتماد ہونے اور پن پوائنٹ کی درستگی کو قائم کرتے ہوئے ہدف کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ یہ تجربہ جنگی ترتیب میں تعینات تمام ہتھیاروں کے نظام کے عناصر کے ساتھ کیا گیا تھا۔ مقامی ریڈیو فریکوئنسی سیکر، ملٹی فنکشن رڈار اور ہتھیاروں کے کنٹرول کے نظام کے ساتھ میزائل سمیت ان عناصر نے توقع کے عین مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آئی ٹی آر چاندی پور کی جانب سے تیار کردہ مختلف رینج کے انسٹرومینٹس کے ذریعے حاصل کردہ فلائٹ ڈیٹا کے توسط سے نظام کی کارکردگی کی توثیق کی گئی ہے۔

وزیر دفاع نے ڈی آر ڈی او ، ہندوستانی بحریہ اور صنعت کو مبارکباد دی۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے مذکورہ میزائل نظام کو دفاعی تحقیق و ترقی میں ہندوستان کی مضبوط ڈیزائن اور ترقیاتی صلاحیتوں کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستانی بحریہ کے لیے ضرب لگانے کی قوت کاایک بہترین آلہ کار ثابت ہوگا۔

محکمہ دفاع کے تحقیق و ترقی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی اس کامیاب پرواز کے تجربے پر ڈی آر ڈی او، ہندوستانی بحریہ اور اس سے وابستہ ٹیموں کو مبارکباد دی اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اس میزائل سے مسلح افواج کوٹیکنالوج میں مزیدفروغ حاصل ہوگا۔

********

ش ح۔ش م۔م ا

UR NO-9025


(Release ID: 2115677) Visitor Counter : 21


Read this release in: Odia , English , Marathi , Bengali