وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

چوتھے 25ویں ٹی بولارڈ پل ٹگ یووان(یارڈ338) کی شمولیت

Posted On: 26 MAR 2025 6:39PM by PIB Delhi

چوتھے 25 ویں ٹی بولارڈ پل (بی پی)ٹگ یووان کی شمولیت کی تقریب26 مارچ کو بحریہ کے ڈاک یارڈ(وشاکھاپٹنم)میں منعقد کی گئی، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر جنرل منیجر(ری فٹ)کموڈور راجیو جان نے شرکت کی ۔

یہ ٹگس 12 نومبر 2021 کو ایم/ایس ٹیٹا گڑھ ریل سسٹمز لمیٹڈ(ٹی آر ایس ایل)کولکتہ کے ساتھ چھ (06)25 ٹی بی پی ٹگس کی تعمیر کے معاہدے کا ایک حصہ ہیں۔ ان ٹگس کو متعلقہ بحری قواعد اور انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس)کے ضابطے کے مطابق مقامی طور پر ڈیزائن اور تیارکیا گیا ہے۔ شپ یارڈ نے ان میں سے تین ٹگس کو کامیابی کے ساتھ پہنچایا ہے جنہیں ہندوستانی بحریہ برتھنگ، ان برتھنگ اور محدود پانی میں چال چلانے کے دوران بحری جہازوں اور آبدوزوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔مذکورہ ٹگس جہازوں کو ساتھ یا لنگر اندازکی جگہ پر آگ بجھانے میں مدد بھی فراہم کریں گے اور ان میں محدود سرچ اینڈ ریسکیو(ایس اے آر)آپریشن کرنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔

یہ ٹگس حکومت ہند کے میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت اقدامات کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(1)SOS6.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(4)BCIM.jpg

********

ش ح۔ش م۔م ا

UR NO-8861


(Release ID: 2115665) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali