ٹیکسٹائلز کی وزارت
پارلیمانی سوالات: ٹیکسٹائل ورکرز کے لیے پروگرام
Posted On:
26 MAR 2025 4:26PM by PIB Delhi
آفس آف ڈیولپمنٹ کمشنر (دستکاری) قومی دستکاری ترقیاتی پروگرام اور جامع دستکاری کلسٹر ترقیاتی اسکیم کو پورے ہندوستان میں نافذ کر رہا ہے۔ ان اسکیموں کے تحت کاریگروں کو مارکیٹنگ سپورٹ، ڈیزائن پروگرام کے ذریعے ہنرمندی کی ترقی، تربیتی پروگرام، کلسٹر ڈیولپمنٹ، کاریگروں کو براہ راست فائدہ، بنیادی ڈھانچہ اور ٹیکنالوجی سپورٹ اور امبیڈکر ہست شلپ وکاس یوجنا کے ذریعے مدد فراہم کی جاتی ہے۔
مزید برآں، آفس آف ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈلوم) پورے ہندوستان کی بنیاد پر نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام اور خام مال کی سپلائی اسکیم کو نافذ کررہا ہے۔ ان اسکیموں کے تحت اہل ہینڈلوم ایجنسیوں/بنکروں کو خام مال، اپ گریڈ شدہ لومز اور لوازمات کی خریداری، سولر لائٹنگ یونٹس، ورک شیڈ کی تعمیر، ہنر مندی، مصنوعات اور ڈیزائن کی ترقی، تکنیکی اور مشترکہ بنیادی ڈھانچہ، گھریلو/بیرون ملک منڈیوں میں ہینڈلوم مصنوعات کی مارکیٹنگ، بنکروں کو مدرا اسکیم کے تحت رعایتی قرضے، اسکالرشپ اور سماجی تحفظ وغیرہ کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔
ٹیکسٹائل کی وزارت پورے ہندوستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر (سمرتھ) میں صلاحیت سازی کے لیے اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ یہ انٹری لیول اور اپ اسکلنگ کورسز کے ذریعے منظم ٹیکسٹائل اور متعلقہ شعبوں میں روزگار پیدا کرنے میں صنعت کی کوششوں کو پورا کرنے کے لیے مانگ پر مبنی، پلیسمنٹ پر مبنی نیشنل اسکل کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے مطابق ہنر مندی کا پروگرام فراہم کرتا ہے ، جس میں منظم شعبے میں کتائی اور بنائی کو چھوڑکر ٹیکسٹائل ویلیو چین کا احاطہ کیا جاتا ہے۔
یہ معلومات ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پوتر مارگریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 8980
(Release ID: 2115539)
Visitor Counter : 14