اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت اقلیتوں سمیت ہر طبقے کی بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہے

Posted On: 26 MAR 2025 3:21PM by PIB Delhi

حکومت اقلیتوں، خاص طور پر سماج کے معاشی طور پر کمزور اور کم مراعات یافتہ طبقوں سمیت ہر طبقے کی بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت خاص طور پر چھ (6) مرکزی طور پر نامزد اقلیتی برادریوں کو سماجی، اقتصادی اور تعلیمی طور پر با اختیار بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے اور یہ اسکیمیں پورے ملک میں نافذ کی جاتی ہیں۔ اقلیتی برادریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پچھلے ایک سال کے دوران کیے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:

 

1. روزگار اور اقتصادی بااختیار بنانے کی اسکیمیں

i) پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) اقلیتی امور کی وزارت کی ایک مرکزی سیکٹر اسکیم ہے جو پانچ سابقہ ​​اسکیموں مثلاً ’سیکھو اور کماؤ‘، ’نئی منزل‘، ’نئی روشن‘ اور ’یو ایس ٹی ٹی اے ڈی‘ اور ’ہماری دھروہر کو یکجا کرتی ہے اور ہنر مندی کی ترقی، اقلیتی خواتین کی صنعت کاری اور قیادت کی صلاحیت اور اسکول چھوڑنے والے بچوں کی تعلیم میں مدد کے ذریعے چھ نامزد اقلیتی کمیونٹیز کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اقلیتی برادریوں کے معاشی امکانات اور روزی روٹی کے مواقع کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ii) قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی):

اقلیتی برادریوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور انھیں قومی دھارے کے برابر لانے کے لیے، این ایم ڈی ایف سی نے اپنی اسکیموں کے کوریج کو بڑھانے کے لیے موجودی مالی سال کے دوران کریڈٹ لائن 1 کے تحت سالانہ خاندانی آمدنی کی حد دیہی علاقوں میں 98,000 روپے اور شہری علاقوں میں 1,20,000 روپے سے بڑھا کر دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں 3.00 لاکھ روپے سالانہ کر دی ہے۔

2. انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم

پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے)، ایک مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم، ملک کے اقلیتی ارتکاز والے علاقوں میں صحت، ہنر مندی کی ترقی، خواتین پر مرکوز پروجیکٹس، پینے کا پانی اور کھیل، سپلائی جیسے شعبوں میں کمیونٹی انفراسٹرکچر کی تشکیل کے لیے اقلیتی امور کی وزارت کے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے۔

وزارت ایک کنورجنس ماڈل کی سمت کام کر رہی ہے جس کے تحت ایم او ایم اے کی تمام اسکیموں میں نظر انداز کی جانے والی اقلیتی برادریوں کو درپیش معاشی، سماجی اور ثقافتی خسارے کو دور کرنے کے لیے ان پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ لہذا، وزارت کا بدھسٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (بی ڈی پی) ایک پائلٹ اقدام کے طور پر شروع کیا گیا تھا جو بدھ مت کی آبادی کی متنوع ضروریات کو پورا کرتا ہے اور ان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھاتا ہے۔ اس منصوبے میں اس پروجیکٹ کے ذریعے مختلف شعبوں جیسے تعلیم، صحت، کھیل، قابل تجدید توانائی وغیرہ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی بھی شامل ہے اور اس میں لداخ سے لیکر سکم تک کے ہمالیائی پٹی کا احاطہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ ریاستیں/ مرکز زیر انتظام علاقے/ سی جی اوز پروجیکٹوں کو نافذ کرتے اور ان کی نگرانی کرتے ہیں۔

اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**********

ش ح۔ ف ش ع- ج ا

U: 8976


(Release ID: 2115524) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Tamil