اقلیتی امور کی وزارتت
پی ایم وکاس کی توجہ ہنر مندی کی ترقی، اقلیتی خواتین کی صنعت کاری اور قیادت کی صلاحیت اور اسکول چھوڑنے والے بچوں کی تعلیم میں مدد کے ذریعے اقلیتی کمیونٹیز کی ترقی پر مرکوز ہے
Posted On:
26 MAR 2025 3:22PM by PIB Delhi
پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) اقلیتی امور کی وزارت کی ایک مرکزی سیکٹر اسکیم ہے جو پانچ سابقہ اسکیموں مثلاً ’سیکھو اور کماؤ‘، ’نئی منزل‘، ’نئی روشن‘ اور ’یو ایس ٹی ٹی اے ڈی‘ اور ’ہماری دھروہر کو یکجا کرتی ہے اور ہنر مندی کی ترقی، اقلیتی خواتین کی صنعت کاری اور قیادت کی صلاحیت اور اسکول چھوڑنے والے بچوں کی تعلیم میں مدد کے ذریعے چھ نامزد اقلیتی کمیونٹیز کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
اس اسکیم میں نیشنل مائنارٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فائنانس کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کی طرف سے پیش کردہ قرض کے پروگراموں سے مستفید ہونے والوں کو جوڑ کر کریڈٹ لنکیجز کی سہولت فراہم کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اقلیتی برادریوں کے نوجوانوں کو ہنر اور تعلیم کی مدد فراہم کی جائے گی جس سے انہیں مناسب روزگار مل سکے یا انھیں روزگار اپنانے کے لیے معقول طریقے سے اہل بنایا جا سکے۔
اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
***********
ش ح۔ ف ش ع- ج ا
U: 8975
(Release ID: 2115514)
Visitor Counter : 14