خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
10.80 لاکھ سے زیادہ خواتین کی مدد: 812 ون اسٹاپ سینٹر اب پورے ہندوستان میں کام کر رہے ہیں
Posted On:
26 MAR 2025 3:47PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ون اسٹاپ سنٹر (او ایس سی) کثیر جہتی مشن شکتی کے تحت سمبل عمودی کا ایک جزو ہے۔ یہ پرائیویٹ اور پبلک دونوں جگہوں پر تشدد سے متاثرہ خواتین اور پریشانی میں مبتلا خواتین کو ایک ہی چھت کے نیچے مربوط مدد اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ ان خواتین کو طبی امداد، قانونی امداد اور مشورہ، عارضی پناہ گاہ، پولیس کی مدد اور نفسیاتی سماجی مشاورت جیسی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ آج تک، 812 او ایس سی ملک بھر میں کام کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے قیام (یکم اپریل 2015) سے لے کر 31جنوری2025 تک 10.80 لاکھ سے زیادہ خواتین کی مدد کی ہے۔ وزارت نے او ایس سی کے لیے وقف گاڑی کی خدمات حاصل کرنے کا انتظام کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا م۔ت ع۔
U-8963
(Release ID: 2115392)
Visitor Counter : 16