امور داخلہ کی وزارت
بھارتیہ نیائے سنیہتا نے انڈین پینل کوڈ کی جگہ لی
Posted On:
26 MAR 2025 1:42PM by PIB Delhi
ہندوستان کے لاء کمیشن نے اپنی مختلف رپورٹوں میں فوجداری قوانین میں دفعہ سے متعلق مخصوص ترامیم کی سفارش کی تھی ۔ نیز، بیزبرواہ کمیٹی، وشوناتھن کمیٹی، مالی مٹھ کمیٹی، مادھوا مینن کمیٹی وغیرہ جیسی کمیٹیوں نے فوجداری قوانین میں دفعہ سے متعلق مخصوص ترامیم اور فوجداری نظام انصاف عمومی اصلاحات کے لیے سفارشات پیش کیں ۔
محکمہ سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ نے اپنی 111 ویں (2005)، 128 ویں (2006) اور 146 ویں (2010) رپورٹوں میں متعلقہ قوانین میں جزوی ترامیم لانے کے بجائے پارلیمنٹ میں ایک جامع قانون سازی متعارف کروا کر ملک کے فوجداری نظام انصاف کا جامع جائزہ لینے کی سفارش کی تھی ۔
اسی مناسبت سے وزارت داخلہ نے فوجداری قوانین یعنی انڈین پینل کوڈ، 1860، مجرمانہ کارروائی کا ضابطہ، 1973 اور انڈین ایویڈنس ایکٹ، 1872، سب کو قابل رسائی اور کفایتی انصاف فراہم کرنے اور ایک ایسا قانونی ڈھانچہ بنانے کے مقصد سے جو شہریوں پر مرکوز ہو، جامع جائزہ لیا تھا۔ مذکورہ تینوں قوانین کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ بالترتیب بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) 2023، بھارتیہ ناگریک سرکشا سنہیتا (بی این ایس ایس) 2023 اور بھارتیہ سکشیہ ادھینیم (بی ایس اے) 2023 کے تین نئے قوانین نے جگہ لی ہے ۔
بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) 2023 میں پہلی بار خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم سے متعلق دفعات کو ترجیح دی گئی ہے اور انہیں ایک باب کے تحت رکھا گیا ہے ۔ خواتین کے خلاف جرائم کے لیے سزائے موت تک کی سخت سزائیں دی گئی ہیں ۔ 18 سال سے کم عمر کی عورت کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی سزا مجرم کی بقیہ فطری زندگی یا موت تک عمر قید ہے ۔ شادی، ملازمت، ترقی یا شناخت چھپانے وغیرہ کے جھوٹے وعدے پر جنسی تعلقات کے نئے جرم کو بھی بی این ایس میں شامل کیا گیا ہے ۔ نئے فوجداری قوانین میں خواتین کے تحفظ سے متعلق اہم دفعات ضمیمہ میں دی گئی ہیں ۔
************
ضمیمہ
ش ح ۔ع ح۔ش ہ ب ۔
(U: 8935)
(Release ID: 2115209)
Visitor Counter : 20