وزارت خزانہ
سونے کو نقدی میں تبدیل کرنے کی اسکیم ( جی ایم ایس) کے وسط مدتی اور طویل مدتی سرکاری ڈیپازٹ ( ایم ایل ٹی جی ڈی) اجزاء کو جی ایم ایس کی کارکردگی اور بازار کی صورتحال میں تبدیلی کی بنیاد پر 26 مارچ 2025 سے بند کر دی گئی
Posted On:
25 MAR 2025 7:24PM by PIB Delhi
سونے کو نقدی میں تبدیل کرنے کی اسکیم (جی ایم ایس) کا اعلان 15 ستمبر 2015 کو کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد طویل مدت میں سونے کی درآمد پر ملک کے انحصار کو کم کرنا اور ملک میں گھروں اور اداروں کے پاس موجود سونے کے لین دین کو فروغ دینا تھا تاکہ پیداواری مقاصد کے لیے اس کے استعمال کو آسان بنایا جا سکے۔
جی ایم ایس 3 اجزاء پر مشتمل ہے:
- مختصر مدتی بینک ڈپازٹ (1-3 سال)
- وسط مدتی گورنمنٹ ڈپازٹ (5-7 سال) اور
- طویل مدتی گورنمنٹ ڈپازٹ (12-15 سال)
سونے کو نقدی میں تبدیل کرنے کی اسکیم (جی ایم ایس) کی کارکردگی اور مارکیٹ کے بدلتے حالات کی جانچ کی بنیاد پر، جی ایم ایس کے نفاذ کے درمیانی مدت اور طویل مدتی حکومتی ڈپازٹ (ایم ایل ٹی جی ڈی) اجزاء کو 26 مارچ 2025 سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے مطابق، نامزد کلیکشن اینڈ پیوریٹی ٹیسٹنگ سینٹر (سی پی ٹی سی) یا جی ایم ایس موبیلائزیشن، کلیکشن اینڈ ٹیسٹنگ ایجنٹ (جی ایم سی ٹی اے) یا جی ایم ایس کے مذکورہ اجزاء کے تحت نامزد بینک برانچوں میں کسی بھی سونے کے ذخائر کو 26 مارچ 2025 سے قبول نہیں کیا جائے گا۔ تاہم موجودہ ڈیپازٹ ایم ایل ٹی جی ڈی کے تحت ریزرو بنک کے مورخہ 10 اکتوبر 2008 کے ماسٹر نوٹفیکیشن نمبر ڈی بی آر۔ آئی بی ڈی ۔ 45/23.67.003/2015-16 مورخہ 22 اکتوبر 2015 (ترمیم شدہ) کے تحت جاری جی ایم ایس کے موجودہ ہدایات کے مطابق کلئرینس مکمل نہ ہونے تک جاری رہیں گے ۔
اس کے علاوہ ، جی ایم ایس کے تحت بینکوں کی طرف سے پیش کردہ مختصر مدت کے بینک ڈپازٹس (ایس ٹی بی ڈی) انفرادی بینکوں کی صوابدید پر جاری رہیں گے جس کی بنیاد پر ان کی تجارتی عملداری کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریزرو بینک کے تفصیلی رہنما خطوط پر عمل کیا جائے گا۔
***
ش ح۔ع و۔ ا ک م
U No. 8926
(Release ID: 2115165)
Visitor Counter : 19