دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعہ مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینا

Posted On: 25 MAR 2025 5:01PM by PIB Delhi

دین دیال انتیودیہ یوجنا کے تحت مارکیٹنگ پہل کے طور پر- قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی- این آر ایل ایم) سرس آجیویکا میلہ قومی اور ریاستی سطح پر منعقد کیا جاتا ہے۔ اترپردیش کے نوئیڈا میں سرس آجیوکا میلہ 2025 میں ایک برآمدی پویلین قائم کیا گیا تھا جس کا اہتمام وزارت دیہی ترقیات کے ذریعے کیا گیا تھا تاکہ برآمدی صلاحیت رکھنے والے سیلف ہیلپ گروپس ( ایس ایچ جیز) کی مصنوعات کی نمائش کی جاسکے، جس کا بنیادی مقصد ایس ایچ جیز کو ان کی مصنوعات کی برآمد کی طرف حوصلہ افزائی اور فروغ دینا تھا۔ اس میلے میں ایس ایچ جیز میں استعداد کار بڑھانے اور برآمدی صلاحیت پیدا کرنے اور بیداری پیدا کرنے کے لیے تربیتی سیشن اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج (این آئی آر ڈی اینڈ پی آر) نے 14 اور 15 مئی 2024 کو دہلی میں ایک قومی سطح کی ورکشاپ کا انعقاد کیا تاکہ ' ایس ایچ جیز کے دستکاری اور ہینڈ لوم مصنوعات کی ایکسپورٹ مارکیٹنگ' کے دائرہ کار پر غور کیا جا سکے۔

(I) گھریلو مارکیٹنگ کے واقعات  جس میں گاندھی شلپ بازار/فیشن شو/ دیگر تنظیموں/سی ڈی اے پی کے ذریعہ منعقدہ تقریبات میں اسٹالز کی خدمات حاصل کرنا۔

(II) ہندوستان اور بیرون ملک میں بین الاقوامی مارکیٹنگ کے واقعات شامل ہیں:

ٹیکسٹائل کی وزارت نے نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ  ڈی پی) کے مارکیٹنگ جزو کے تحت دستکاروں کو مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کرنے اور دستکاری کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل تقریبات کا انعقاد کیاگیا :

  1. بین الاقوامی مارکیٹنگ کے واقعات۔
  2. بین الاقوامی کرافٹ ایکسپوژر پروگرام
  3. خریدار بیچنے والے سے ملیں اور بیچنے والے خریدارسے ملیں
  4. ورچوئل پلیٹ فارمز پر میلے/نمائشیں/ایونٹس

وزارت نے  ایس ایچ جی  مصنوعات کے فروغ کے لیے ای کامرس پلیئرز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے تعاون سے ایس ایچ جی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے جی ای ایم میں اسٹور فرنٹ کے طور پر ایک "سرس کلیکشن" تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، وزارت اور فلپ کارٹ انٹرنیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) درج کی گئی ہے۔فریشنر ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمٹیڈ،آمزن اور جیومارٹ بالترتیب سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز ) پروڈیوسر  جس میں دستکاروں، بُنکروں اور کاریگروں کو فلپ کارٹ سمرتھ پروگرام، ایمیزون سہیلی اقدام، میشو اور جیومارٹ کے ذریعے  ایس ایچ جیز کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے قومی منڈیوں تک رسائی کی اجازت دینے کے لیے کیا گیاہے۔ وزارت نے  ایس ایچ جی مصنوعات کی آن لائن مارکیٹنگ کے لیے ایک ای کامرس پلیٹ فارم (www.esaras.in) بھی شروع کیا ہے۔ ای سرس او این ڈی سی ONDC پر سیلر نیٹ ورک کے شریک کے طور پر بھی لائیو ہے۔ خواتین کے ایس ایچ جیز کی تیار کردہ مصنوعات او این ڈی سی نیٹ ورک کی 11 ایپس پر دستیاب ہیں یعنی پے ٹی ایم ، مائی اسٹور، کرافٹس ولا ،جاگرن، اسنیپ ڈیل ،نوو پے ، ایزی پے ،گونوکلی ،روبارو میپلز، ہمیرا وغیرہ ۔

 

یہ جانکاری دیہی ترقیات کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی نے آج ایوان زیریں -لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*******

ش ح۔ ظ ا – ن ا

UR No.8878


(Release ID: 2115017) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Tamil