محنت اور روزگار کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اتر پردیش میں ای ایس آئی سی کوریج کی توسیع کا اعلان کیا ؛مزید 15 اضلاع کو نوٹیفائی کیا گیا
Posted On:
25 MAR 2025 4:29PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج اعلان کیا کہ امپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) نے ملازمین کی ریاستی بیمہ (ای ایس آئی) اسکیم کے تحت 15 اضافی اضلاع کو نوٹیفائی کرکے اتر پردیش میں اپنی کوریج کو بڑھایا ہے۔ یہ ریاست میں کارکنوں کے لیے سماجی تحفظ کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس نوٹیفکیشن کے ساتھ، اتر پردیش کے 75 میں سے کل 74 اضلاع اب مکمل طور پر ای ایس آئی اسکیم کے تحت آتے ہیں، جس سے 30.08 لاکھ بیمہ شدہ افراد (آئی پیز) اور 1.16 کروڑ مستفیدین کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ نئے مشتہر شدہ اضلاع یعنی امبیڈکر نگر، اوریا، بہرائچ، گونڈہ، ہمیر پور، جالون، قنوج، مہاراج گنج، مہوبہ، پیلی بھیت، سدھارتھ نگر، شاملی، پرتاپ گڑھ، کاس گنج، اور شراوستی، 53,987 نئے بیمہ شدہ افراد کو ای ایس آئی سی کے نیٹ ورک سے جوڑا ہے۔
ملک بھر میں نظر ثانی شدہ نفاذ کی صورتحال
اس توسیع کے بعد، ای ایس آئی اسکیم کی قومی نفاذ کی حیثیت درج ذیل ہے:
- کل اضلاع (مکمل طور پر + جزوی طور پر): 689
- مکمل طور پر مشتہر شدہ اضلاع: 586
- جزوی طور پر مشتہر شدہ اضلاع: 103
- غیر مشتہر شدہ اضلاع: 89
- ہندوستان میں کل اضلاع: 778
مزید توسیع کے لیے اقدامات
- باقی تمام بے غیراحاطہ شدہ علاقوں میں جامع کوریج کو یقینی بنانے کے لیے، ای ایس آئی سی مندرجہ ذیل اقدامات پر فعال طور پر کام کر رہا ہے:
- غیر نفاذ شدہ علاقوں میں طبی دیکھ بھال کی سہولیات کا بندوبست کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ تال میل۔
- کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سیز) اور پرائمری ہیلتھ سینٹرز (پی ایچ سیز) کا استعمال بے غیراحاطہ شدہ اضلاع میں طبی دیکھ بھال کو بڑھانے کے لیے۔
- آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم جے اے وائی) کے ساتھ انضمام تاکہ بغیر کسی خرچ کی حد کے ای ایس آئی سی مستفیدین کو کیش لیس طبی دیکھ بھال فراہم کی جا سکے۔
ای ایس آئی سی اسکیم کے تحت فوائد
ای ایس آئی سی کارکنوں کے لیے ایک جامع سماجی تحفظ کا نیٹ فراہم کرتا ہے، بشمول:
- طبی فوائد: بنیادی، ثانوی، اور تیسرے درجہ کی صحت کی دیکھ بھال۔
- نقد فوائد: بیماری، عارضی/مستقل معذوری، زچگی کے فوائد (26 ہفتے)، ڈیپنڈینٹ فوائد، اور آخری رسومات کے اخراجات۔
- بے روزگاری بھتہ : راجیو گاندھی شرمک کلیان یوجنا (آر جی ایس کے وائی) اور اٹل بیمیت ویکتی کلیان یوجنا (اے بی وی کے وائی) کے تحت ملازمت سے محرومی کا سامنا کرنے والے کارکنوں کے لیے۔
ان 15 اضلاع کا نوٹیفکیشن ملک کے ہر اہل کارکن کو سوشل سیکورٹی کوریج دینے کے حکومت کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ باقی غیر مشتہر شدہ اضلاع کو ای ایس آئی سی کے تحت لانے کی کوششیں جاری ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی بھی کارکن اس اہم حفاظتی نیٹ سے باہر نہ رہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U : 8865 )
(Release ID: 2114989)
Visitor Counter : 23