قومی انسانی حقوق کمیشن
بھارت کےاین ایچ آر سی نے تمل ناڈو کے ضلع توتوکوڈی میں کچھ اعلی ذات کے لڑکوں کی جانب سے مبینہ طور پر ایک درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے طالب علم پر تشددکرنے کے حوالے سے از خود نوٹس لیا ہے
ریاستی ڈی جی پی اور ضلع کلکٹر توتوکوڈی کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
Posted On:
25 MAR 2025 3:38PM by PIB Delhi
بھار ت کے قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی)نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے جس میں درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے گیارہویں جماعت کے ایک طالب علم پر تمل ناڈو کے توتوکوڈی ضلع میں اس کے علاقے کے کچھ اعلیٰ ذات کے لڑکوں نے حملہ کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، مبینہ طورپر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بس میں سوار متاثرہ طالب علم امتحان دینے جارہا تھا۔ اسے جرم کا اتکاب کر نے والوں نے بس سے باہر گھسیٹا اور درانتی سے حملہ کیا، اس کے بائیں ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دیں۔ اطلاعات کے مطابق، متاثرہ طالب علم کے والد جنھوں نے مبینہ طور پر مداخلت کرنے کی کوشش کی تھی، پر بھی حملہ کیا گیا۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبر کے مندرجات اگر سچ ہیں تو اس سے متاثرہ طالب علم کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ کھڑاہوتاہے ۔ لہذا، اس نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، اور ضلع کلکٹر، توتوکوڈی، تمل ناڈو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر اس معاملے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
12 مارچ، 2025 کو آئی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ، حملے کے بعد، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور لڑکے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے ترونیلویلی کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ سات گھنٹے طویل سرجری کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم لڑکے کی انگلیاں دوبارہ جوڑنے میں کامیاب ہوگئی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U : 8863 )
(Release ID: 2114881)
Visitor Counter : 20