سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پارلیمانی سوال: دِویہ کلا میلا
Posted On:
25 MAR 2025 2:53PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیرمملکت جناب بی ایل ورما نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ حکومت بیداری پیدا کرنے اور تشہیر کی اسکیم (معذور افراد کے حقوق کے نفاذ کی اسکیم ، 2016 (ایس آئی پی ڈی اے) کے تحت ذیلی اسکیم) کے تحت بڑے پیمانے پر دِویہ کلا میلوں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ بیداری پیدا کی جا سکے اور معذور افراد کو ان کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے ۔
دسمبر 2022 سے اب تک ملک بھر میں 24 دِویہ کلا میلوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے ۔ تقریبا 1550 معذور کاروباریوں اور کاریگروں نے ان دِویہ کلا میلوں میں شرکت کر کے فائدہ حاصل کیا ہے جس میں انہوں نے 16.80 کروڑ روپے کی مصنوعات فروخت کیں ۔ ان میلوں کے دوران نیشنل دیویانگ جن فنانس ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف ڈی سی) قرض اسکیم کے تحت 919 معذورافراد کو 17.42 کروڑ روپے کے قرضے منظور کیے گئے ۔
********
ش ح۔ک ح۔م ا
U NO-8861
(Release ID: 2114820)
Visitor Counter : 14