وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
عالمی ڈیری صنعت
Posted On:
25 MAR 2025 12:46PM by PIB Delhi
یہ معلومات ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری مصنوعات کے مرکزی وزیر مملکت، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے 25 مارچ 2025 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان 1998 سے دودھ کی پیداوار میں پہلے نمبر پر ہے، جو اب عالمی ڈیری مصنوعات میں 25 فیصد حصہ دار ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں دودھ کی پیداوار میں 146.3 ملین ٹن سے 15-2014 کے دوران 63.56 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ24-2023 کے دوران 239.2 ملین ٹن ہو گیا ہے۔گزشتہ 10 برسوں کے دوران 5.7 فیصد کی سالانہ شرح نمو کے ساتھ جبکہ دنیا میں دودھ کی پیداوار میں سالانہ 2 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں دودھ کی فی کس دستیابی میں گزشتہ دہائی میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں سال 24-2023کے دوران 471 گرام فی شخص/دن سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ دنیا میں فی کس دستیابی 322 گرام/ فی شخص/دن ہے۔
ریاستی حکومت کی طرف سے دودھ کی پیداوار اور دودھ کی پروسیسنگ کے بنیادی ڈھانچے کے لیےمحکمہ حیوانات اور ڈیری ملک بھر میں درج ذیل اسکیموں کو نافذ کر رہا ہے۔
نیشنل پروگرام برائے ڈیری ڈیولپمنٹ(این پی ڈی ڈی(:این پی ڈی ڈی کو مندرجہ ذیل دو اجزاء کے ساتھ لاگو کیا جاتا ہے:
- این پی ڈی ڈی کا جزو ‘‘اے’’ معیاری دودھ کی جانچ کے آلات کے ساتھ ساتھ ریاستی کوآپریٹو ڈیری فیڈریشنز/ضلع کوآپریٹو دودھ پروڈیوسرز یونین/سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز)/دودھ پیدا کرنے والی کمپنیوں/فارمر پروڈیوسر تنظیموں کے لیے بنیادی ٹھنڈک کی سہولیات کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق/مضبوطی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
- این پی ڈی ڈی اسکیم ‘‘کوآپریٹیو کے ذریعے ڈیرینگ’’ کے جزو ‘بی’ کا مقصد منظم مارکیٹ تک کسانوں کی رسائی، ڈیری پروسیسنگ کی سہولیات اور مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرکے اور پروڈیوسر کے ملکیتی اداروں کی صلاحیت کو بڑھا کر دودھ اور ڈیری مصنوعات کی فروخت میں اضافہ کرنا ہے۔
- III. ڈیری سرگرمیوں میں مصروف ڈیری کوآپریٹیو اور فارمر پروڈیوسر تنظیموں کی مدد کرنا (ایس ڈی سی ایف پی او): مارکیٹ کے شدید منفی حالات یا قدرتی آفات کی وجہ سے بحران پر قابو پانے کے لیے ورکنگ کیپیٹل لون کے سلسلے میں سود میں رعایت فراہم کرکے ریاستی ڈیری کوآپریٹو فیڈریشنوں کی مدد کرنا۔
- اینیمل ہسبنڈری انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف: اے ایچ آئی ڈی ایف) انفرادی کاروباریوں، ڈیری کوآپریٹیو، فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشنز، پرائیویٹ کمپنیوں،ایم ایس ایم ایز اور سیکشن 8 کمپنیوں کے ذریعے قائم کردہ اہل پروجیکٹوں کی فنڈنگ کے لیے لاگو کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی سرمایہ کاری کے لیے پروسیسنگ اور حیوانات کے شعبوں میں مالیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ اسکیم کے تحت، ڈیری پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے بنیادی ڈھانچے کے قیام، جانوروں کی خوراک کے مینوفیکچرنگ پلانٹ، نسل کو بہتر بنانے کی ٹیکنالوجی اور نسل کی ضرب کاری فارم، جانوروں کے فضلے سے دولت کے انتظام (ایگری ویسٹ مینجمنٹ) اور ویٹرنری ویکسین اور ادویات کی تیاری کی سہولیات کے لیے کریڈٹ سہولیات دستیاب کرائی جائیں گی۔
- راشٹریہ گوکل مشن (آر جی ایم): گائے کی دودھ کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے حکومت دیسی نسلوں کی ترقی اور تحفظ اور گائے کی آبادی کی جینیاتی اپ گریڈیشن کے لیے راشٹریہ گوکل مشن کو نافذ کر رہی ہے۔
- نیشنل لائیو اسٹاک مشن (این ایل ایم): فرد، ایف پی اوز، ایس ایچ جیز، سیکشن 8 کمپنیوں کو انٹرپرینیورشپ کی ترقی کے لیے اور ریاستی حکومت کو نسل کی بہتری کے بنیادی ڈھانچے کے لیے ترغیب فراہم کر کے پولٹری، بھیڑ، بکری اور سور پروری پالنے میں کاروباری ترقی اور نسل کی بہتری پر تیزی سے توجہ مرکوز کرنے کے لیے۔
- لائیو اسٹاک ہیلتھ اینڈ ڈیزیز کنٹرول پروگرام (ایل ایچ ڈی سی پی): جانوروں کی بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگانے، ویٹرنری خدمات کی استعداد کار میں اضافہ، بیماریوں کی نگرانی، اور ویٹرنری انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانا۔
محکمہ حیوانات اور ڈیری مسلسل سرکاری چینلز کے ذریعے سوشل میڈیا مہم چلا رہی ہے تاکہ لوگوں کو دودھ کے غذائی فوائد سے آگاہ کیا جا سکے۔ ان مہمات میں آگاہی پوسٹس، انفوگرافکس، ریلز اور ہیش ٹیگز اور ڈیجیٹل آؤٹ ریچ کے ذریعے مشغولیت شامل ہیں۔
*******
(ش ح۔ م ح۔ اش ق)
UR-8845
(Release ID: 2114783)
Visitor Counter : 23