اقلیتی امور کی وزارتت
این سی ایم اقلیتوں کی تعلیم، شمولیت اور بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرنے والے ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی کانفرنس کی میزبانی کرے گا
Posted On:
24 MAR 2025 4:31PM by PIB Delhi
قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) 25 مارچ 2025 کو ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی ایک اہم کانفرنس کی میزبانی کرنے والا ہے، جس میں ہندوستان میں اقلیتوں کی تعلیم، شمولیت اور انہیں بااختیار بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ یہ تقریب پالیسی سازوں، ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرے گی تاکہ اقلیتی برادریوں کے لئے مساوی مواقع اور بہبود کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملیوں پر غور کیا جا سکے۔
اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جارج کورین مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس موقع پر شرکت کریں گے اور شمع روشن کرکے کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ این سی ایم کے چیئرمین، جناب اقبال سنگھ لالپورہ، اپنے خطاب کے ساتھ بات چیت کا آغاز کریں گے، جس کے بعد ممتاز پینلسٹس پر مشتمل بصیرت انگیز سیشن ہوں گے۔
کانفرنس میں دو اہم تکنیکی سیشن ہوں گے:
- تعلیم: اقلیتوں تک رسائی اور مدد کو یقینی بنانا: جامع تعلیم کے لئے چیلنجز اور ان کے حل سے نمٹنا۔
- اقلیتی شمولیت اور بہبود: بااختیار بنانے اور ترقی کو فروغ دینے میں حکومت کے کردار کی تلاش۔
مہمان خصوصی، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو، اقلیتی بہبود کے تئیں حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ تقریب کا اختتام ریاستی اقلیتی کمیشنوں کو درپیش چیلنجوں پر کھلے مباحثے کے ساتھ ہوگا، جس کے بعد جناب اقبال سنگھ لال پورہ کا اختتامی خطاب ہوگا۔
یہ کانفرنس ہندوستان کی اقلیتی برادریوں کے لیے ایک جامع اور بااختیار مستقبل کے لیے بات چیت، پالیسی سفارشات اور باہمی تعاون کی کوششوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہوگا۔
***
ش ح۔ ک ا۔م ق ا
(Release ID: 2114699)
Visitor Counter : 11