قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

تمل ناڈو کے ضلع ترونلویلی میں  جان کو لاحق خطرے کے تعلق سے شکایت کے باوجود پولیس کے کاروائی نہ کرنے پر ہوئے ایک مبینہ قتل کا  این ایچ  آر سی نے از خود نوٹس لیا


اطلاعات کے مطابق متاثرہ شخص علاقے میں وقف اراضی کے خلاف قانونی مقدمات میں سرگرم عمل تھا

کمیشن نے ریاستی ڈی جی پی اور ضلع کلکٹر، ترونلویلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی

Posted On: 25 MAR 2025 10:58AM by PIB Delhi

 بھارت کے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی) نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے کہ جس میں  ایک ریٹائرڈ  پولیس سب انسپکٹر کو دن دہاڑے تمل ناڈو کے ضلع ترونلویلی میں چار افراد کے ایک گروپ نے قتل کر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، مقتول شخص ایک کارکن تھا جو علاقے میں وقف اراضی پر قبضے کے خلاف قانونی مقدمہ لڑ رہا تھا اور اسے کچھ لوگوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔  اس کی جانب سے  یہ بھی الزام لگایا تھا کہ  ایک مرتبہ کہا  سنی ہونے کی وجہ سے پولیس ان کے معاملے میں تساہلی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

کمیشن کا کہنا  ہے کہ خبر کے مندرجات اگر درست ہیں تو متاثرہ کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں۔ لہٰذا، کمیشن نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور ضلع کلکٹر، ترونلویلی، تمل ناڈو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر اس معاملے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

19 مارچ 2025 کو ،منظر عام پرآنے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق متوفی کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کی عدم توجہی اور غفلت اس کے قتل کا باعث بنی۔

************

ش ح۔ع و۔ ج ا

 (U: 8822) 


(Release ID: 2114694) Visitor Counter : 24