شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہیکاتھون سے حاصل  بصیرت

Posted On: 24 MAR 2025 3:05PM by PIB Delhi

شماریات  اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت(ایم اوایس پی آئی)) مائی گوکے تعاون سے 25.2.2025 سے 31.03.2025 کی مدت کے دوران 'انوویٹ ودجی او آئی اسٹیٹ' کے عنوان سے ڈیٹا ویژولائزیشن ہیکاتھون کا انعقاد کر رہی ہے۔

ہیکاتھون کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد وزارت کی طرف سے تیار کیے جانے والے ڈیٹا کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے اور طلباء اور محققین کو تجزیہ کے لیے ڈیٹا کو استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے تاکہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی ڈیٹا ویژولائزیشن بنایاجا سکے جس میں اے آئی/ایم ایل شامل ہو سکتا ہے۔ یہ تصورات محققین اور پالیسی سازوں کے مزید استعمال کے لیے ڈیٹا سے اخذ کردہ بصیرت کو پھیلانے میں مدد کریں گے۔

ایم او ایس پی آئی نے ہندوستان میں طلباء اور محققین کے درمیان ڈیٹا خواندگی اور شماریاتی تجزیہ کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

  1. وزارت کے ذریعہ تیار کردہ سرکاری اعدادوشمار وزارت کی ویب سائٹ پر شائع کیے جاتے ہیں اور طلباء اور محققین کے استعمال کے لیے وزارت کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے بھی پھیلائے جاتے ہیں۔
  2. ایم او ایس پی آئی'نیشنل انٹرنشپ ان آفیشل اسٹیٹسٹکس' پروگرام کے تحت تسلیم شدہ اداروں/یونیورسٹیوں/ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں گریجویٹ/پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم حاصل کرچکے ،حاصل کررہے  یا  ریسرچ اسکالرز   کو انٹرنشپ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
  3. ایم او ایس پی آئی وزارت کی صلاحیت کی ترقی کی اسکیم کے گرانٹ ان ایڈ جزو کے تحت مالی امداد فراہم کرکے سرکاری اعدادوشمار میں تحقیق کو فروغ دیتی ہے۔
  4. نیشنل ا سٹیٹسٹیکل سسٹمز ٹریننگ اکیڈمی(این ایس ٹی اے)مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوں کے شعبہ شماریات/ اقتصادیات/ سماجی سائنس کے شعبہ جات کے سربراہان اوریو جی/پی جی طلباء کے لیے سرکاری اعدادوشمار پر ایک ہفتہ کے بیداری پروگرام کا اہتمام کرتی ہے۔
  5. این ایس ایس ٹی اےیونیورسٹیوں/کالجوں کے کیمپسز میں شعبہ شماریات/اکنامکس/سوشل سائنس کے یو جی/پی جی طلباء کے لیے سرکاری اعدادوشمار پر ایک روزہ بیداری ورکشاپ کا بھی اہتمام کرتی  ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت شماریات و پروگرام پر عمل درآمد؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت ثقافت میں وزیر مملکت، راؤ اندر جیت سنگھ نے ایک تحریری  جواب میں  فراہم کیں۔

 

************

ش ح ۔ ف ا۔  م  ص

 (U:8803)


(Release ID: 2114563) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil