وزارت سیاحت
شادی سے متعلق سیاحت
Posted On:
24 MAR 2025 4:05PM by PIB Delhi
شادی سے متعلق سیاحت سمیت سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی ترقی اور فروغ کا کام مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت کے ذریعہ انجام دیا جاتا ہے۔ وزارت مختلف پہل قدمیوں کے توسط سے شادی سے متعلق سیاحت سمیت ملک کی مختلف سیاحتی مصنوعات کو فروغ دے کر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں میں تعاون فراہم کرتی ہے۔
وزارت سیاحت نے ایک تشہیری مہم ’’انڈیا سیز آئی ڈو‘‘ شروع کی ہےجس کا مقصد عالمی سطح پر بھارت کو شادی کی تقریبات کا ایک معروع مقام کے طور پر پیش کرنا ہے۔ اس مہم کا مقصد ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب سائٹ، سوشل میڈیا مہم، انفلوینسر، آف لائن اور آن لائن سرگرمیوں سے مستفید ہونا ہے۔
وزارت سیاحت نے حکومت راجستھان کے محکمہ سیاحت اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کے تعاون سے 5 مئی 2024 کو جے پور میں گریٹ انڈیا ٹریول بازار کے ساتھ ساتھ ’ویڈ اِن انڈیا‘ ایکسپو کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں بھارت اور غیر ممالک کے ویڈنگ پلانر، ریاستی حکومتیں، میڈیا، بین الاقوامی اور گھریلو ٹور آپریٹرس اور ایونٹ مینجمنٹ کمپنیاں شامل ہوئیں۔
شادیوں کے لیے رجسٹریشن مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مقامی انتظامیہ کے ذریعہ انجام دیے جاتے ہیں۔
یہ اطلاع سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8791
(Release ID: 2114506)
Visitor Counter : 18