کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اے پی ای ڈی اے نے سکم سے جزائر سلیمان کو جی آئی ٹیگ یافتہ ڈلے مرچ برآمد کرنے کی سہولت فراہم کی
مقامی پیداوار 15,000 کلو گرام ڈلے مرچ برآمد، سکم کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ
Posted On:
24 MAR 2025 3:19PM by PIB Delhi
وزارت تجارت و صنعت، حکومت ہند کے تحت ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے کامیابی سے جی آئی ٹیگ یافتہ ڈلے چلی کی پہلی کھیپ سکم سے جزائر سلیمان برآمد کی ہے۔ یہ اہم حصولیابی عالمی نامیاتی زراعتی بازار میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو واضح کرتی ہے اور شمال مشرقی خطے سے پریمیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی مانگ کو بھی نمایاں کرتی ہے۔
ڈلے چلی، جو فائر بال چلی یا دال خراسانی کے نام سے بھی معروف ہے، اپنی شدید تیکھاپن، چمکدار سرخ رنگ، اور اعلیٰ غذائیت کی وجہ سے مشہور ہے۔ پوٹاشیم کے ساتھ وٹامن اے ، سی اور ای سے بھرپور، اس کے اسکوول ہیٹ یونٹ (ایس ایچ یو) کی رینج 100,000 سے 350,000 تک ہوتی ہے، جو اسے کھانا پکانے اور ادویاتی استعمال دونوں کے لیے مطلوبہ مصالحہ بناتی ہے۔
اپنے وسیع پروکیورمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے، میویدر نے جنوبی سکم میں کسانوں اور فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز(ایف پی اوز) سے تقریباً 15,000 کلوگرام تازہ ڈلے مرچ حاصل کی۔ اس کھیپ کی برآمد سے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ کسانوں کو 250-300 روپے فی کلو کی پریمیم قیمت ملے، جو کہ عام طور پر 180-200 روپے فی کلو کے مقابلے میں فروخت ہوتی ہے، جس سے جی آئی ٹیگنگ اور بین الاقوامی تجارت کے معاشی فوائد کی تصدیق ہوتی ہے۔
کھیپ کی پروسیسنگ اے پی ای ڈی اے کی مالی اعانت سے چلنے والے انٹیگریٹڈ پیک ہاؤس میں کی گئی، جسے محکمہ باغبانی، سکم نے قائم کیا ہے۔ کل مقدار میں سے 9,000 کلو ڈیہائڈریٹ شدہ تھا، جبکہ 6,000 کلو گرام کو مزید پروسیسنگ اور ایکسپورٹ کے لیے محفوظ کیا گیا تھا۔ خشک کرنے کے عمل سے 12.5 فیصد ریکوری کی شرح حاصل ہوئی، 1,600 کلو تازہ مرچ کو برآمد کرنے کے لیے پروسیس کرکے 200 کلو گرام خشک مرچ کیا گیا۔
اس سے قبل وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ شمال مشرقی خطہ صحت مند اور زیادہ پائیدار مستقبل کے لیے ہندوستان کے وژن کی کلید بردار علاقہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی آئی) ٹیگ صرف پہچان نہیں ہے بلکہ کسانوں اور کاریگروں کے لیے نئی منڈیوں کو دریافت کرنے اور خطے کے لیے معاشی خوشحالی کو یقینی بنانے کا تبدیلی کا موقع ہے۔
2020 میں، وزارت تجارت و صنعت کے تحت، محکمہ فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے سکم میں پیدا کی جانے والی منفرد اور انتہائی تیکھی نوعیت کی ڈلے چلی کو جی آئی ٹیگ دیا تھا۔ نارتھ ایسٹرن ریجنل ایگریکلچرل مارکیٹنگ کارپوریشن (این ای آر اے ایم اے سی ) نے جی آئی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی، جس سے خصوصی مصنوعات کی شناخت اور مارکیٹنگ کو مضبوط کیا گیا۔
حکومت ہند، کے محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے زیر قیادت مشن آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ فار نارتھ ایسٹرن ریجن (ایم او وی سی ڈی-این ای آر) اسکیم کے تحت شمال مشرق میں نامیاتی کھیتی کو سرگرمی سے فروغ دیا جارہا ہے۔ اس اقدام نے نامیاتی ڈلے چلی کی پیداوار اور معیار کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور بین الاقوامی منڈیوں میں اس کی کشش کو مزید فروغ دیا ہے۔
اے پی ای ڈی اے نے سکم کے محکمہ زراعت اور گوہاٹی میں واقع اپنے علاقائی دفتر کے ساتھ مل کر، اس برآمد کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا، اور اس بات کو یقینی بنایا کہ مقامی کسانوں اور ایف پی او کو عالمی منڈی تک رسائی سے فائدہ ہو۔
اس تاریخی برآمد کے لین دین کے لیے، میویدیر، سرکردہ زراعتی برآمداتی ادارے جو سکم سے نامیاتی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے عہد بند ہے، نے براہ راست پہلی کھیپ جزائر سلیمان کو فراہم کی۔ اس سے سابقہ بالواسطہ ریاستی برآمدات سے جداگانہ ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے اور ہندوستان کی نامیاتی سپلائی چین میں بڑھتے ہوئے اعتماد کو نمایاں کیا گیا ہے۔ جزائر سلیمان کے خریدار کو 2023 میں سنگاپور میں اپنے بین الاقوامی ڈیبیو کے ذریعے پروڈکٹ سے متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے بعد اس نے میویدیر سے براہ راست سورسنگ کی درخواست کی۔
جزائر سلیمان کو ڈلے چلی کی برآمد سے توقع ہے کہ عالمی مصالحے کے نقشے پر سکم کی اہمیت بڑھے گی، بین الاقوامی تجارت کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔ اپنی مثالی آب و ہوا اور زرخیز مٹی کی بدولت، سکم کے پاس عالمی مصالحے کی صنعت میں کلیدی کھلاڑی کے طور پر ابھرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ کامیاب لین دین ہندوستان کی نامیاتی زراعتی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی پہچان اور دنیا بھر میں زراعتی برآمدات کو بڑھانے کے لیے اس کے عزم کا ثبوت فراہم کرتا ہے۔
*****
ش ح۔ م ش ع۔ ع د
U.N. 8780
(Release ID: 2114485)
Visitor Counter : 25