کامرس اور صنعت کی وزارتہ
پی ایم جی نے بہار، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں بنیادی ڈھانچے کے اہم پروجیکٹس کا جائزہ لیا
تقریبا 63,858 کروڑ روپے کے 19 بڑے پروجیکٹس میں 23 مسائل کا جائزہ لیا گیا
Posted On:
24 MAR 2025 3:18PM by PIB Delhi
محکمہ فروغ صنعت و اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (پی ایم جی) نے بہار، مغربی بنگال اور اڈیشہ میں بنیادی ڈھانچے کے اہم پروجیکٹس پر جامع جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں متعلقہ عہدیداروں نے 19 بڑے پروجیکٹس میں 23 مسائل کا جائزہ لیا، جن کی کل سرمایہ لاگت 63,858 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ان میں وزارت محنت اور روزگار کے تحت پانچ منصوبے شامل ہیں، جو خاص طور پر تینوں ریاستوں میں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے اسپتالوں پر مرکوز ہیں۔ ان اسپتالوں کا مقصد بیمہ شدہ شہریوں اور ان کے خاندانوں کے لیے صحت کی نگہداشت سے متعلق ضروری فوائد، بشمول خصوصی علاج، ادویات، اور اسپتال میں بھرتی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
ان کے علاوہ، اسٹیل، کوئلہ، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، ریلوے، اور بجلی کی وزارتوں سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ رکاوٹوں کی نشاندہی کی جائے اور ان کو دور کیا جا سکے، اور آسانی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ خاص طور پر، بہار میں بکسر تھرمل پاور پلانٹ (1320 میگاواٹ) پروجیکٹ، جس کی تخمینہ لاگت 10,439.09 کروڑ روپے ہے، جائزہ اجلاس میں بات چیت کا اہم موضوع تھا۔
پرنسپل اکنامک ایڈوائزر جناب پروین مہتو کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں کے سینئر حکام اور پروجیکٹ کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جس میں پروجیکٹ کی تکمیل پر اثرانداز ہونے والے اہم مسائل کو حل کیا گیا۔ جناب پروین مہتو نے پروجیکٹ کی نگرانی کے واسطے ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور حکام پر زور دیا کہ وہ زیر التواء مسائل کو حل کرنے کے لیے سرگرم طریقہ کار اپنائے۔ انہوں نے پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (پی ایم جی) میکانزم (https://pmg.dpiit.gov.in) سے فائدہ اٹھانے میں پرائیویٹ اسٹیک ہولڈرز کے اہم کردار پر زور دیا تاکہ پروجیکٹ پر عمل درآمد میں تیزی لائی جا سکے۔ مرکزی حکومت، ریاستی اتھارٹیز، اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان بہتر تال میل ان بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بروقت اور موثر تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
ڈی پی آئی آئی ٹی، اپنے پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ کے ذریعے، بہت زیادہ اثرات والے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی سہولت فراہم کرتا رہے گا، ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گا اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
*****
ش ح۔ م ش ع۔ ع د
U.N. 8781
(Release ID: 2114468)
Visitor Counter : 20