مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے اوڈیشہ کے اپنے دورے کے دوران شہری ترقی کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 23 MAR 2025 5:47PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے ہاؤسنگ اور شہری امور اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے اہم شہری ترقیاتی اقدامات اور بنیادی ڈھانچے کے پروجکٹوں کے نفاذ اور پیش رفت کا جائزہ لیا ۔

اوڈیشہ کے شہری مراکز کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے علاقائی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بھونیشور ، کٹک ، پوری اور کھوردھا کوترقی کےمراکز کے طور پر فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے ، صنعتی اور تجارتی ترقی کی حوصلہ افزائی ، اور اہمیت کی حامل منصوبہ بندی اورسرکاری وپرائیویٹ میں شراکت داری کے ذریعے پائیدار شہرکاری کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C1AJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023E2Z.jpg

گریٹر بھونیشور علاقے کے حصے کے طور پر ایک نئے شہر کوفروغ دینے کی تجویز تبالہ خیال کا ایک اہم نقطہ تھی ۔ عزت مآب وزیر موصوف نے مذکورہ پروجیکٹ کے لیے تعاون کا یقین دلایا اور ریاستی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ 15 ویں مالیاتی کمیشن اور شہری چیلنج فنڈ کے تحت فنڈنگ کے مواقع تلاش کرے ۔

پائیدار شہری نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت نے پردھان منتری ای بس سیوا اسکیم کے تحت اڈیشہ کے لیے 400 الیکٹرک بسوں کی تعیناتی کو منظوری دی ہے ۔ وزیر موصوف نے مجوزہ بھونیشور میٹرو پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا اور شہر کی بڑھتی ہوئی پبلک ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی طرف سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا ۔

ہاؤسنگ کی ایک اہم پہل میں ، بھونیشور نے پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے لئے لانچ سائٹ کے طور پر کام کیا ۔ پی ایم اے وائی-شہری (پی ایم اے وائی-2) کے تحت 50,000 نئے مکانات کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اور عزت مآب وزیرموصوف نے اس کی جلد منظوری کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

وزیر موصوف نے اٹل مشن فار ریجوونیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن (امرت) کے تحت اوڈیشہ کی اس سلسلے میں پیش رفت کو سراہا بالخصوص 18 شہروں میں 24 گھنٹے ساتوں دن پانی کی فراہمی کے منصوبے جیسے سنگ میل کی حصولیابی کی بھی ستائش کی ۔

سوچھ بھارت مشن 2.0 کے تحت ریاست نے صفائی ستھرائی اور فضلہ کے بندوبست میں قابل ستائش بہتری کامظاہرہ کیا ہے ۔ عزت مآب وزیرموصوف نے ریاست کو ہدایت دی ہے کہ وہ زمین کو دوبارہ حاصل کرنے اور سرسبز شہری مقامات تیارکرنے کے لیے کچرے کی پرانی جگہوں کو صاف کرنے کو ترجیح دیں ۔

مزید یہ ہے عزت مآب وزیرموصوف نے پی ایم اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) اسکیم کے نفاذ کو تیز کرنے پر زور دیا ، اور ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ پورے اڈیشہ میں خوانچہ فروشوں کے لیے وسیع تر رسائی اور تیزی سے قرض تک رسائی کو یقینی بنائے ۔

یہ دورہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے شہری ترقی کو مضبوط بنانے اور شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے تئیں مرکز کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔

********

ش ح۔ش م۔م ا

U-8750


(Release ID: 2114298) Visitor Counter : 22


Read this release in: Odia , English , Hindi , Punjabi