بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے اوڈیشہ میں بجلی کے شعبے کا جائزہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 23 MAR 2025 3:21PM by PIB Delhi

پاور اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج بھونیشور کا دورہ کیا اور ریاست کے پاور سیکٹر کی ترقی پر حکومت اوڈیشہ کے سینیئر افسران کے ساتھ تفصیلی جائزہ میٹنگ کی۔

بات چیت میں باریک راکھ کے استعمال، صلاحیت میں اضافہ، ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر، اور بجلی کی تقسیم سمیت اہم امور کا احاطہ کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران، باریک راکھ کے استعمال کے اہداف کو حاصل کرنے کے معاملے پر جناب منوہر لال نے یقین دلایا کہ کوئلہ، ماحولیات اور ریلوے کی وزارتوں کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ بلائی جائے گی تاکہ اس مسئلے کو جامع طور پر حل کیا جا سکے، جس میں باریک راکھ کی طویل فاصلے تک نقل و حمل کے لیے مناسب ریل ریک کی فراہمی بھی شامل ہے۔

 

 

 

بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے، ریاستی حکومت نے بتایا کہ اوڈیشہ میں فی الحال 20 گیگا واٹ آپریشنل کوئلے پر مبنی تھرمل پاور کی صلاحیت ہے جبکہ اضافی 10 گیگا واٹ پائپ لائن میں ہے جس کے اگلے 5 سے 6 سالوں میں شروع ہونے کی امید ہے۔ مرکزی وزیر نے دیگر ریاستوں کے جینکو کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے اوڈیشہ میں مزید پٹ ہیڈ تھرمل پاور پلانٹ کی ترقی کی حوصلہ افزائی کی۔

ٹرانسمیشن کے محاذ پر، اوڈیشہ نے اپنی درون ریاستی منصوبہ بندی کی حکمت عملی اور بھونیشور اور کٹک جیسے شہروں میں سپلائی کو مضبوط بنانے میں حالیہ پیش رفت کا اشتراک کیا۔ عزت مآب وزیر کو اوڈیشہ پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمیٹڈ (او پی ٹی سی ایل) کی جانب سے رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ اوڈیشہ کے انٹرا اسٹیٹ ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے اندر گرین انرجی کوریڈور کے قیام کی تجویز کو ترتیب کے عمل کی تکمیل کے بعد 31 مارچ 2025 کے بعد ایم این آر ای کے ذریعے اٹھایا جائے گا۔

از سر نو تقسیم کاری سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کے اگلے مرحلے میں اوڈیشہ کو شامل کرنے کے بارے میں مرکزی وزیر نے یقین دلایا کہ اس معاملے کو مناسب طریقے سے اٹھایا جائے گا۔ بجلی کی تقسیم پر انھوں نے کہا کہ اوڈیشہ کو وزارت بجلی کے رہنما خطوط کے مطابق این ایل سی آئی ایل کے تلبیرا تھرمل پاور پروجیکٹ کے مرحلہ-II سے مناسب بجلی ملے گی۔

یہ دورہ اوڈیشہ کے پاور انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کو آسان بنانے کے لیے مرکز کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

23-03-2025

U: 8742

 


(रिलीज़ आईडी: 2114197) आगंतुक पटल : 41
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Odia , Tamil , English , Marathi , हिन्दी , Punjabi