بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ای آر او، ڈی ای او، سی ای او سطح پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگیں جاری


ان میٹنگوں میں سیاسی جماعتوں کی فعال شرکت رہی

Posted On: 22 MAR 2025 9:29PM by PIB Delhi

پورے ملک میں 4,123 ای آر او اپنے اپنے اسمبلی حلقوں (اے سی) میں پولنگ مراکز سطح پر کسی بھی زیر التوا معاملے  کو حل کرنے کے لیے تمام جماعتوں کی میٹنگیں  کر رہے ہیں۔ اسی طرح، ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سطح پر تمام 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 788 ضلع انتخابی افسران (ڈی ای او) اور 36 سی ای او کو بھی  عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 اور 1951، ووٹر رجسٹریشن ضابطہ 1960، انتخابی عمل کے ضابطہ 1961 کے قانونی فریم ورک  اور ای سی آئی کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ  مینوئیلز، رہنماخطوط  اور ہدایات کے مطابق ضلع اور ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سطح پر کسی بھی زیر التوا مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایسی میٹنگیں منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ  میٹنگیں  قومی/ریاستی سطح کی سیاسی جماعتوں کی فعال شرکت کے ساتھ شروع ہو چکی ہیں۔ ایسی تمام  میٹنگیں  پورے ملک میں ہر اسمبلی حلقے، ضلع اور ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 31 مارچ 2025 تک مکمل کی جانی ہیں۔

یہ 4 مارچ 2025 کو آئی آئی آئی ڈی ای ایم، نئی دہلی میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سی ای او اور ہر ریاست سے ایک ڈی ای او اور ای آر او کی کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی قیادت میں الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ کمیشن کے ہدایات کے مطابق ہے۔

سیاسی جماعتوں اور ان کے مجاز نمائندوں ، جیسے بوتھ سطح کے ایجنٹس (بی ایل اے)، پولنگ  ایجنٹس، کاؤنٹنگ  ایجنٹس اور الیکشن  ایجنٹوں کا انتخابی عمل سمیت مختلف انتخابی عمل میں اہم کردار ہوتا ہے۔

زمینی سطح پر اس رابطے  کا سیاسی جماعتوں نے خیرمقدم کیا ہے، اور اسمبلی حلقوں، اضلاع اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں میٹنگوں  میں ان کی فعال اور پرجوش شرکت رہی ہے۔ الیکشن کمیشن تمام قومی/ریاستی سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ کسی بھی زیر التوا مسئلے کو بروقت حل کرنے کے لیے انتخابی افسران کے ساتھ زمینی  سطح پر اس فعال شرکت کا فائدہ اٹھائیں۔

ملک گیرسطح پر سیاسی جماعتوں کی میٹنگوں  کی تصاویر بھارت کے  انتخابی کمیشن کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر دیکھی جا سکتی ہیں:

********

ش ح ۔   ف ا ۔  م  ص

 (U :   8740  )


(Release ID: 2114182) Visitor Counter : 17