وزارات ثقافت
جناب اشوک سنگھ ٹھاکر کو انٹیک کا چیئرمین منتخب کیا گیا
Posted On:
22 MAR 2025 6:40PM by PIB Delhi
انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (انٹیک) کا اے جی ایم 22 مارچ 2025 کو نئی دہلی میں ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔ چیئرمین اور گورننگ کونسل کے ارکان کے عہدوں کے لیے انتخابات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔ مناسب طریقہ کار کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا اور جناب اشوک سنگھ ٹھاکر کو 3 سال کی مدت کے لیے چیئرمین منتخب کیا گیا۔
انٹیک ہندوستان کی اہم ثقافتی ورثہ کے تحفظ کی تنظیم ہے جسے با ضابطہ طور پر 27 جنوری 1984 کو تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ (1860) کے تحت ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے۔ ہمارا مینڈیٹ ماحول کا بچاؤ اور تحفظ، زرخیز وراثت کو بحال کرنا اور اپنے بے پناہ ورثے کے تئیں بیداری کو فروغ دینا ہے۔ یہ ثقافتی، قدرتی وسائل اور ورثے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور اختراعی سرگرمیوں کے لیے مالی اور تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے لیے ایک ثقافتی بینک کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ انٹیک چارٹر 2004 میں اپنایا گیا تھا جو ہندوستان میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کی رہنمائی کرنے والی ایک بنیادی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے۔ ورثے کی ابھرتی ہوئی نوعیت کو تسلیم کرتے ہوئے، ہم فی الحال چارٹر کو بین ضابطہ بنانے کے لیے اس پر نظر ثانی کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 8728
(Release ID: 2114082)
Visitor Counter : 28