کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

انتھوریم کے پھولوں کی میزورم سے سنگاپور کو پہلی بار برآمد، جو کہ ہندوستان کی پھولوں کی کاشت کے امکانات کو تقویت دیتا ہے


اے پی ای ڈی اے تاریخی برآمدات میں سہولت فراہم کرتا ہے، ہندوستان کی پھولوں کی زراعت کی برآمدات میں شمال مشرقی علاقے کے کردار کو مضبوط کرتا ہے

Posted On: 22 MAR 2025 12:14PM by PIB Delhi

ہندوستان کی پھولوں کی برآمدی صلاحیت، خاص طور پر شمال مشرقی خطے(این ای آر)سے، بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت میں، زرعی و پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(اپیڈا)نے حکومت میزورم کے محکمہ باغبانی کے تعاون سے ایزول، میزورم سے سنگاپور کے لیے انتھوریم پھولوں کی پہلی کھیپ کو کامیابی کے ساتھ روانہ کیا۔ یہ تقریب 26 فروری 2025 کو ایک ہائیبرڈ (فزیکل اور ڈیجیٹل) فارمیٹ میں منعقد ہوئی۔

اپیڈا کے چیئرمین جناب ابھیشیک دیو اور حکومت میزورم کے محکمہ باغبانی کی اسپیشل سیکریٹری محترمہ رامدین لیانی نے میزورم سے سنگاپور کے لیے انتھوریم پھولوں کی پہلی کھیپ کو روانہ کیا۔ اس موقع پراپیڈا ، حکومت میزورم کے محکمہ باغبانی، زو انتھوریم گروورز کوآپریٹو سوسائٹی، آئی وی سی ایگرویٹ پرائیویٹ لمیٹڈ. اورویج پرو سنگاپور پرائیویٹ لمیٹڈکے عہدیداران نے شرکت کی۔

یہ کھیپ، جس میں 1,024 انتھوریم کٹ فلاورز (70 کلوگرام وزن) شامل تھے اور 50 نالیدار ڈبوں میں پیک کیے گئے تھے، آئی وی سی ایگرویٹ پرائیویٹ لمیٹڈکے ذریعے ایزول، میزورم سے کولکتہ کے راستے سنگاپور کو برآمد کی گئی۔ یہ پھول ،زو انتھوریم گروورز کوآپریٹو سوسائٹی، ایزول، میزورم سے حاصل کیے گئے اورویج پرو سنگاپور پرائیویٹ لمیٹڈنے انہیں درآمد کیا، جو کہ اس خطے کی پھولوں کی برآمدات کے سفر میں ایک سنگ میل ہے۔

انتھوریم میزورم میں کاشت کیے جانے والے سب سے اہم پھولوں میں سے ایک ہے، جو مقامی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، خاص طور پر کسانوں، بشمول خواتین، کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ اس پھول کی کاشت مقامی کمیونٹی کے لیے روزگار اور بااختیار بنانے کا ذریعہ رہی ہے۔ میزورم میں سالانہ "انتھوریم فیسٹیول" بھی منعقد ہوتا ہے، جو سیاحت کو فروغ دیتا ہے اور اس پھول کی خوبصورتی اور سجاوٹی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

میزورم سے سنگاپور کو انتھوریم پھولوں کی یہ پہلی برآمد 6 دسمبر 2024 کو ایزول میں اپیڈااور حکومت میزورم کے اشتراک سے منعقدہ انٹرنیشنل کانکلیو کم بائر-سیلر میٹ(آئی بی ایس ایم)کی کامیابی کے بعد عمل میں آئی۔آئی بی ایس ایم میں سنگاپور، یو اے ای، نیپال، اردن، عمان، آذربائیجان، روس اور ایتھوپیا جیسے ممالک سے 9 بین الاقوامی خریداروں اور 24 گھریلو برآمد کنندگان نے شرکت کی۔ اس  تقریب  نے میزورم کی پھولوں کی کاشت کی مصنوعات کے لیے اہم تجارتی روابط اور مارکیٹ کے مواقع پیدا کیے۔

ہندوستان کی پھولوں کی برآمدات مالی سال 2024-2023 میں 86.62 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ میزورم سے سنگاپور کے لیے انتھوریم پھولوں کی اس پہلی کھیپ نے خاص طور پر شمال مشرقی خطے سے پھولوں کی برآمدات کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کی ہے۔این ای آرزرعی و باغبانی اور پھولوں کی مصنوعات کی برآمد کے لیے بے پناہ امکانات رکھتا ہے۔اپیڈااس خطے میں مختلف شراکت داروں کے ساتھ مل کر برآمدی فروغ کی سرگرمیوں کے ذریعے اس امکانات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

زرعی و پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(اپیڈا)وزارت تجارت و صنعت، حکومت ہند کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے۔اپیڈاکا مشن ہندوستان سے زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس کی برآمدات کو ترقی دینا، سہولت فراہم کرنا اور فروغ دینا ہے، تاکہ عالمی خوراک اور مشروبات کی صنعت میں ملک کی موجودگی کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

********

ش ح ۔ ف ا ۔  م  ص

 (U:8712)


(Release ID: 2113996) Visitor Counter : 28