کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جی آئی-ٹیگ شدہ گڑ شاملی، مظفر نگر سے بنگلہ دیش کو برآمد کیا گیا
تیس ایم ٹی گڑ کی برآمدات براہ راست ایف پی او کی زیر قیادت تجارتی توسیع کی نشاندہی کرتی ہے
اپیڈا کی حمایت یافتہ پہل نے ہندوستان کے زرعی برآمدی شعبے کو مضبوط کیا ہے
Posted On:
22 MAR 2025 12:15PM by PIB Delhi
ہندوستان کی زرعی برآمدات کو ایک خاطرخواہ تقویت پہنچاتے ہوئے، مظفر نگر کے جی آئی ٹیگ شدہ گڑ کی 30 میٹرک ٹن)ایم ٹی)کی ایک کھیپ کو بنگلہ دیش برآمد کرنے کے لیے روانہ کیا گیا۔ یہ علاقہ اپنی اعلیٰ معیار کی گنّے کی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ روانگی کی تقریب 30 جنوری 2025 کو باسمتی ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن(بی ای ڈی ایف)نے زرعی و پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(اپیڈا)کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ۔
تقریب میں ایم ایل اے، شاملی، جناب پرسنّا چودھری، جوائنٹ ڈائریکٹر، بی ای ڈی ایف(اپیڈا)، ڈاکٹر ریتیش شرما، اے اے ایم او، سہارنپور ڈویژن، جناب راہل یادو، اور چیئرمین، برج نندن ایگرو فارمر پروڈیوسر کمپنی، جناب سندیپ چودھری سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
یہ اقدام مغربی اتر پردیش سے براہ راست کسان پروڈیوسر آرگنائزیشنز(ایف پی اوز)اور کسان پروڈیوسر کمپنیوں (ایف پی سیز)کے ذریعے بنگلہ دیش کو گڑ برآمد کرنے کا آغاز ہے۔ اس موقع پر ایم ایل اے شاملی، جناب پرسنّا چودھری نے مظفر نگر اور شاملی میں پیدا ہونے والے اعلیٰ معیار کے گڑ پر روشنی ڈالی، جس کی بین الاقوامی منڈیوں میں زبردست مانگ ہے۔ انہوں نےاپیڈاکا شکریہ ادا کیا کہ اس نے برآمدات میں سہولت فراہم کی اور عالمی مسابقت کے لیے ریاستی حکومت کی مدد کو معیار برقرار رکھنے کے لیے ضروری قرار دیا۔
اپیڈاکے چیئرمین جناب ابھیشیک دیو کے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے، بی ای ڈی ایف کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ریتیش شرما نے براہ راست زرعی برآمدات کے لیےایف پی اوزکو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کاشتکار برادری کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔
برج نندن ایگرو فارمر پروڈیوسر کمپنی(ایف پی سی)، جو 2023 میں قائم کی گئی، 545 ارکان پر مشتمل ہے، جن میں دو خواتین ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔ یہ ایف پی اوگڑ، گنّے کی مصنوعات، باسمتی چاول، اور دالوں کی برآمد میں سرگرم ہے۔بی ای ڈی ایف کی جانب سے فراہم کردہ تربیت اور تکنیکی مدد کی بدولت، اس کے اراکین بین الاقوامی پیداوار اور برآمدی معیار پر پورا اترنے کے قابل ہیں۔
اپیڈاکی معاونت سے، مغربی اتر پردیش میں زرعی برآمدات کے حوالے سے یہ تیسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل، 2023 اور 2024 میں، نیر آدرش آرگینک فارمر پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ(نیر آدرش آرگینک فارمر پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ)نے لبنان اور عمان کو باسمتی چاول برآمد کیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتر پردیش میں یہ واحدایف پی اوہے جسے ریاست کی زرعی برآمداتی پالیسی کے تحت 4 لاکھ روپے کی مالی مدد ملی ہے۔
اس موقع پر، باسمتی چاول اور دیگر زرعی مصنوعات کی برآمدی ترقی کے حوالے سے ایک صلاحیت سازی پروگرام بھی منعقد کیا گیا، جسے باسمتی ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن نے ترتیب دیا۔ تقریباً 220 کسانوں نے برآمدی معیار کی پیداوار سے متعلق مباحثے میں حصہ لیا۔
یہ اقدام اتر پردیش میں زرعی برآمدات کے مواقع کو وسعت دینے، کسانوں کو بااختیار بنانے، اور ہندوستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک پائیدار اور منافع بخش مستقبل کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:8711)
(Release ID: 2113987)
Visitor Counter : 40