وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

چیف آف دی ایئر اسٹاف نے نمایاں کھلاڑیوں کو مبارک باد دی

Posted On: 21 MAR 2025 5:11PM by PIB Delhi

ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے 21 مارچ 2025 کو ایئر فورس اسٹیشن نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں خدمات، قومی اور بین الاقوامی میدانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آئی اے ایف کے ہونہار کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی۔ کل 40 کھلاڑیوں اور 11 اگنی ویر وایو (کھیل) جنھوں نے خدمات/ قومی/ بین الاقوامی فورم میں تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا تھا اور ہندوستانی فضائیہ کی سات ٹیموں کو انٹر سروسز/ نیشنل چمپئن شپ/ گیمز کے فاتحین کے طور پر تقریب کے دوران نوازا گیا۔

سی اے ایس نے انڈین ایئر فورس اسپورٹس بلیٹن 2024 کی نقاب کشائی بھی کی جس میں آئی اے ایف کے کھلاڑیوں کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔

اپنے خطاب میں، سی اے ایس نے آئی اے ایف کے کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں اور آئی اے ایف میں مسابقتی کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ان کی کارکردگی کی ستائش کی۔ انھوں نے کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور انھیں مشورہ دیا کہ وہ آئی اے ایف کی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کی سطح کو برقرار رکھیں اور کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنائیں۔

 

************

ش ح۔ ف ش ع

U: 8695

 


(Release ID: 2113883) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Tamil