بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
شہری آبی نقل و حمل
Posted On:
21 MAR 2025 3:52PM by PIB Delhi
شہری آبی نقل و حمل نظام کے لیے امکانات تلاش کرنے کے لیے 17 شہروں کے انتخاب میں جن کلیدی پیمانوں پر غور کیا گیا ہے، ان میں کم از کم 10 لاکھ کی آبادی، موجودہ جہاز رانی کے قابل اندرون ملک آبی گزرگاہوں سے قربت اور مناسب فیری خدمات کی موجودگی شامل ہے۔
مجوزہ شہری آبی نقل و حمل نظام کو موجودہ میٹرو، بس اور ریلوے نیٹ ورک کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے کوچی میٹرو ریل لمیٹڈ (کے ایم آر ایل) 17 مقامات کے لیے شہری آبی نقل و حمل نظام کے لیے امکانات تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ ابھی تک، اضافی شہروں میں اس کی توسیع کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
17 شہروں میں امکانات تلاش کرنے کا کام، جس میں منگلور (دریائے گروپورا) بھی شامل ہے، کے ایم آر ایل کو دیا گیا ہے۔ روڈ میپ امکانات کے مطالعہ کے نتائج پر منحصر ہے ۔
آسام میں گوہاٹی اور دھوبری شمال مشرقی ریاستوں سے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے 17 شناخت شدہ مقامات میں شامل ہیں۔ چھتیس گڑھ کے لیے ابھی تک کوئی خاص منصوبہ نہیں ہے۔ شہری آبی نقل و حمل کے نظام کا نفاذ امکانات کے جائزہ کے نتائج/سفارشات پر منحصر ہے۔
یہ جانکاری بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح ۔ م ع۔ م ت
U - 8672
(Release ID: 2113784)
Visitor Counter : 27